تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے طاہر القادری کو اہم کام کرنے سے روک دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے عوامی تحریک کومال روڈ پردھرنادینے سے روک دیا،جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی عوامی تحریک کومال روڈپرجلسہ کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے،عوامی تحریک کی خواتین نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیخلاف 6اگست کومال روڈ پردھرنادینے اعلا ن کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ عوامی تحریک کا16اگست کومال روڈپردھرنارکوایاجائے۔جس پرعدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت مرکزی رہنماو¿ں کو طلب کیا۔عدالت ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب کوبھی طلبی کانوٹس جاری کیاتھا۔درخواست میں مﺅقف اختیارکیاگیاتھا کہ مال روڈعوامی تحریک کے دھرنے سے کاروباری سرگرمیاں متاثرہوں گی اور عوام کی آمدورفت میں مشکلات پیداہوں گی۔ ایڈووکیٹ جنرل کاکہناہے کہ دھرنے کی اجازت کیلئے رجوع بھی نہیں کیاگیا۔مال روڈپردفعہ 144نافذہے۔خلاف ورزی پرپرچہ درج کیاجائے گا۔دوسری جانب ترجمان عوامی تحریک کا کہناہے کہ مال روڈپردھرنادینے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہورکیساتھ ہماری دو ملاقاتیں ہوئیں۔لیکن ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ مال روڈ پرجلسے جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پرپابندی کیلئے دفعہ 144نافذ ہے۔جس کے باعث دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain