اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کی ایک اور کرپشن سامنے آگئی چینی کمپنی کی جانب سے 1کروڑ 75 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھیجے جانے کا انکشاف، چیئرمین ایس ای سی پی اور قانونی مشیر نے معاملہ دبا دیا۔ چینی سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے بھانڈا پھوڑ دیا نجی ٹی وی کے مطابق شریق خاندان کی ایک اور کرپشن سامنے آگئی، میٹرو ملتان کے منصوبے میں کمیشن لی گئی 1کروڑ 75 لاکھ ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے چین بھیجی گئی۔ چینی کمپنی نے یہ رقم ملتان میٹرو میں منافع کے طور پر بھیجی، چین کے سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ ریگولیٹری ادارے نے ایس ای سی پی سے تفصیلات طلب کیں تو ظفر حجازی، مشیر مظفر مرزا اور ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے معاملہ دبا دیا اور کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔






































