تازہ تر ین

داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق

لاہور: داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain