تازہ تر ین

18وفاقی وزراء کی گرفتاری, خبر نے ہلچل مچادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 18 وفاقی وزیر توہین عدالت میں گرفتار ہو سکتے ہیں، آصف زرداری اپنے رسک پر واپس آئے ہیں، متحدہ بانی پچھلے چند روز میں اپنی تقاریر میں نواز شریف کی بڑی تعریفیںکرتے نظر آئے۔ سندھ میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے 30 دن کے اندر ریفرنسز دائر نہ کئے تو توہین عدالت ہوگی۔ ریفرنسز دائر ہونے کے بعد تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے جائینگے، اکاﺅنٹس منجمد ہو جائینگے۔ ملک بلاتفریق سخت احتساب کی جانب جا رہا ہے، نواز شریف کی ریلی اور عدلیہ کےخلاف بات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ٹریک ٹو چینل مسلسل کھلا ہے۔ آصف زرداری کا خیال ہے کہ ملک میں سیاسی خلا پیدا ہو گیا ہے جسے وہ پورا کرینگے۔ زرداری نے واپس آ کر بہت بڑا سیاسی جوا کھیلا ہے، اس مرحلے میں نواز شریف کی جانب سے مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا تو پی پی پنجاب میں بڑی دراڑ پڑ جائے گی۔ پارلیمنٹ میں کوئی بھی ایسی ترمیم کی گئی جو آئین سے متصادم ہوئی تو عدالت اسے باہر پھینک دے گی۔ افغانستان میں پاک افغان امن مذاکرات ہو رہے ہیں اور وزیرخارجہ غائب ہیں۔ آصف زرداری کو ایوان صدر میں پہنچانے کی آفر واپس لائی۔ برطانیہ، یو اے ای اور سعودیہ کی کئی شخصیات بھی بیچ میں کود پڑیں ان کی یقین دہانی پر آصف زرداری واپس آئے۔ یہ انکشافات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سامنے آئے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ آصف زرداری کو آفر کی گئی کہ آپ کو ایوان صدر میں بھیجا جا سکتا ہے کیونکہ سسٹم ہمارے ساتھ ہے، آئین میں بھی ترمیم کر لینگے۔ سعودی عرب، برطانیہ اور یو اے ای کی کئی شخصیات نے بھی اس معاملہ پر آصف زرداری کو یقین دہانی کرائی جس پر وہ واپس آئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain