اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری ( سی سی او پی ) کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر برائے نجکاری دانیا ل عزیز،وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی ،وزیر تجارت پر ویز ملک اور وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو اور دیگر کمیٹی کے ممبر ہو ں گے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای اسی سی ) کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا۔جبکہ گزشتہ کابینہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں کمیٹیوں کی سر براہی کر رہے تھے اور اجلاسوں کی صدارت کرتے تھے۔