تازہ تر ین

ملک بھر میں خطرناک وائرس پھیلنے کا خطرہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی ایڈوائزری کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد پر کانگو بخار کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے اس لئے اس جان لیوا مرض سے بچنے کے لئے خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ این آئی ایچ نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کانگو وائرس زیادہ تر بھیڑ، بکروں، گائے، اونٹ، بیل، دنبہ وغیرہ کے بالوں میں چھپی ہوئی چیچڑوں میں پایاجاتا ہے۔ وائرس متاثرہ جانور کی قربانی کے دوران یا بعد میں اس کے خون یا ٹشو سے یا متاثرہ شخص کے خون سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ مویشی کا گوشت بناتے اور دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔ مویشی کا گوشت اچھی طرح پکا کر کھائیں۔ جانور کو چیک کرتے وقت دستانے استعمال کریں یا چیچڑ بھگاﺅ لوشن (Repellent) لگائیں۔ بچوں کو قربانی کے جانوروں کے ساتھ کھیلنے سے روکیں۔
قربانی جانورکانگو


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain