تازہ تر ین

نواز نے عدالتی فیصلہ نہیں ماننا تو تمام قیدی آزاد کر دئیے جائیں

لاہور (خبر نگار) عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 120کے الیکشن میں آخری گیند تک لڑیں گے ،امید ہے عوام کرپشن کے خلاف اپنا فیصلہ دیں گے تفصیلات کے مطابق عمران خان کا لاہورمیں این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ این اے 120کاالیکشن میں آخری گیند تک لڑیں گے ،یہ الیکشن تاریخی ہو گا۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرنواز شریف سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے تو جیل میںقید غریب قیدیوں کو بھی نکا ل دیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے یہ ایک نیا پروپیگنڈا شروع کیا ہو اہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ ان کو عوام کا پیسہ چوری کرکے اپنے بچوں کے نا م پر جائیدادیں بنانے پر نکالا گیا ہے ،ان کو اپنی صفائی دینے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے ،انہوں نے سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات جمع کروائے ،ان کا سب سے بڑا جھوٹ قطری خط تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نے جو پیسہ لوٹا وہ میر ا یہ یاسمین راشد کا نہیں تھا وہ پوری پاکستانی عوام کا تھا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے پانامہ کیس میں تحقیقات کے حوالے سے قوم کے 14ارب ضائع کرنے کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ہم نے مجرم کا ٹرائل نہیں کرنا تو سب کو ایسے ہی چھوٹ دے دیتے ہیں،جس کا جو دل چاہے وہ کرتا پھرے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ شریف خاندان کے 30 سالہ دور میں کینسر کا کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے کلثوم نواز کو اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا،شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے،اس کا سالانہ خسارہ 500 کروڑ ہے ،حکومتی ادارے ایک خیراتی ادارے کےلئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ دنیا میں جنگوں کے دوران بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں ہوتے لیکن سمجھ نہیں آتی سیاسی مخالفین بالخصوص(ن)لیگ کے وزرا کینسر کے خیراتی ہسپتال پر کیوں حملے کرتے ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہسپتال کے مالی معاملات میں کرپشن ہوئی ہے تو ہسپتال کے اکاﺅنٹس آن لائن ہیں حکومت(ن)لیگ کے پاس ہے سب سے پہلے مجھے جیل میں ڈالیں اور تحقیقات کرائی جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے 30 سالہ دور حکومت میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنایا گیا جہاں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بے سہارا اور غریب افراد کا مفت علاج ہوتا ہو، کینسر کے علاج کے لیے متبادل ادارے نہ بننے کی وجہ سے ہی آج بیگم کلثوم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانا پڑا، میری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یات ہوں اور اپنے ملک میں آئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج بالکل مفت ہوتا ہے اور اس کا سالانہ خسارہ 500 کروڑ ہے لیکن پاکستانی عوام اس خسارے کو پورا کر رہی ہے اور دوسری جانب حکومتی ادارے ایک خیراتی ادارے کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے اور حکومتی وزرا خیراتی ہسپتال پر تنقید کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، میری گزارش ہے کہ حکومتی وزرا بے سہارا اور غریب عوام کے لئے بنائے گئے ادارے پر تنقید نہ کریں یہ میری ذاتی فیکٹری نہیں بلکہ ایک ہسپتال ہے۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں اوریہ ہمیشہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار کر ہی انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں اور دھاندلی سے کامیابی حاصل کرنیوالے نوازشریف اب کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی عہدیدار اور تمام ونگز لاہور کے ضمنی انتخابات کی بھرپور مہم چلائے انشاءاللہ تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور مخالفین کو شکست ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب جو مرضی کرلیں ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کا بھی صفایا ہوجائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain