تازہ تر ین

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ، شیخ زید ہسپتال بارے اہم خبر نے کھلبلی مچا دی

لاہور( ویب ڈیسک) گردہ کی غیر قانونی پیوندکاری کے دو نئے مریضوں کے کیس کے حوالے سے مزید انکشاف ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور میں علاج و معالجہ کی غرض سے آنیوالے مرد و خواتین کے بارے میں ہوٹا کے ڈائریکٹر لیگل عمران احمد اور ڈائریکٹر ویجیلینس عدنان احمد بھٹی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو مرد و خواتین گردہ کی غیر قانونی پیوندکاری کروانے اور طبیعت ناساز ہونے کے باعث شیخ زاید میں علاج و معالجہ کروارہے ہیں، جس پر ہیومن آرگنزٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) کے ڈائریکٹران نے مقامی تھانہ میں غیر قانونی پیوندکاری کے کروانے والی 24سالہ ماہ نور اور 30سالہ نواز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، ابتدائی تحقیقات میں ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرے گردہ کی پیوندکاری راولپنڈی میں ہوئی اور مجھے کالی شیشوں والی گاڑی میں لیجایاگیا اور آپریشن کی فیس 30لاکھ روپے ادا کی، اسی طرح نواز کا کہناہے کہ مجھے بھی کالی شیشوں والی گاڑی میں ساہیوال لیجایاگیا اور مجھ سے بھی 30لاکھ وصول کئے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں حافظ اجمل نامی ایجنٹ کانام سامنے آیا ہے جو کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث اور گرفتار کنسلٹنٹ ڈاکٹر فواد کا بھی ایجنٹ تھا تاہم اب تک مریضوں کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے سخت سوالات سے گریز کیا جارہاہے ، اگر طبیعت سنبھل گئی تو تحقیقات کادائرہ وسیع کیا جائیگا تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جاسکے ، جبکہ دونوں مریضوں کو پروفیسر محمود گیلانی کےک نام سے جعلی ڈسچارج سرٹیفکیٹ کے ذریعے فارغ کیاگیا ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں مریض الگ الگ وقت میں ہسپتال آئے اور آپس میں ان کا کوئی رشتہ بھی نہیں ہے جو ایک حیران کن امر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain