اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا وزیر خارجہ خواجہ آصف کو آج کی بجائے گزشتہ روز ہی دورہ چین پر بھیجنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کے بعد حکومت نے وزیر خارجہ کو آج کی بجائے گزشتہ روز ہی چین کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ آصف پاکستانی سفیروں کی کانفرنس پر میڈیا بریفنگ کے بعد چین روانہ ہوں گئے۔ وزیر خارجہ چین کے بعد ایران کا بھی دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے جس میں امریکا کی افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیاہے۔
