لاہور (خبر نگار) آصف علی زرداری نے بلاول ہاس کراچی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف تین اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ایک اپیل سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف دائر کی جائے گی جس میں موقف اپنا یا جا ئے گا کہ بے نظیر بھٹو کی سیکورٹی کی ذمہ داری مشرف کی تھی، وہ ملک سے مفرور ہیں،ان کو اس کیس سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس فیصلے کے خلاف ہم تین اپیلیں دائر کرنے جارہے ہیں،جس میں ایک اپیل سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف کی جائے گی ،جس میں موقف اپنایا جا ئے گا کہ بے نظیر کی سیکورٹی کی ذمہ داری مشرف کی تھی،جائے حادثہ کوجلدی سے دھویا جانا بھی اعلی سطح کے آرڈر کے بغیر ممکن نہیں ۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے مشرف نے ان کے مفرور ہونے کی وجہ سے کیس سے الگ کردیا حالانکہ ان کا وکیل تو آتا رہا ہے ،جب مشرف کو لگا کہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے وہ باہر چلا گیا ۔چوہدری ںثار پر الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرف کو بھگایا،وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کراچی میں بلاول ہا ﺅس میں کیا گیا،جس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کی،اجلاس میں لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن نے بینظیر بھٹو قتل کیس پر بریفنگ دی۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری بطور متاثرہ فریق اپیل دائر کریں گے،جبکہ ان کی اپیل سردار لطیف کھوسہ فائل کریں گے۔اجلا س میں ذوالفقار علی بھٹو کا کیس بھی فائل کرنے کا فیصلہ ہوا جس میں فریق بلاول بھٹو ہو ں گے،جہنوں نے اس کیس میں سینیٹرفاروق ایچ نائیک کواپناوکیل مقررکرلیاہے۔
