اوکاڑہ(آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے پاکستان کی خاموشی بذلانہ کاروائی ہے اسلام پر بننے والا ملک مسلمانوںکے قتل عام پر کیوں خاموش ہے‘اسلامی اتحاد کو عالمی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آرہی موجودہ حکمران برما کے سفارتخانے کو احتجاجی طور پربند کرے ‘پارلیمنٹ روہنگیا میں قتل عام پر قرار داد ِمذمت منظور کرکے اقوام متحدہ کو بھیجے جمعہ کو انشااللہ پاکستان کے سو شہروں میں احتجاج ہوگا اِس میں اوکاڑہ بھی شامل ہے اِن خیالا ت کا اِظہار اِنہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے سب سے پہلے روہنگیا میں جاکراپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا ئیں جمعہ کے بعد پورے ملک میں روہنگیا کے مسلمانوںکے سا تھ اِظہار یکجہتی منایا جائےگااِنسانی حقوق کی عالمی تنطیمیں اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل (روہنگیا) میں مسلمانوںکے قتل عام کو روکنے اور فوری امن فوج بھیجنے کے احکامات دیں۔