تازہ تر ین

آزادی کپ کے حقدار میزبان یا مہمان ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آزادی کپ کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ پہلے دو میچوں کے مقابلے میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہوگی اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب بینک کی مختلف برانچوں سے شائقین کرکٹ کیلئے اڑھائی ہزار‘ چار ہزار اور چھ ہزار مالیت کی ٹکٹیں دستیاب رہیں جو گزشتہ رات دس بجے تک فروخت کی جاتی رہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج ہونے والے آزادی کپ کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان زبردست ٹاکرے کی توقع ہے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد تیسری اور آخری میچ کی اہمیت ناصرف بڑھ گئی ہے بلکہ اس میچ میں کرکٹ شائقین کی دلچسپی بھی زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت گورنر پنجاب رفیق رجوانہ میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود ہوں گے جبکہ آزادی کپ سیریز کی اختتامی تقریب کے موقع پر جہاں آتش بازی کئے جانے کا امکان ہے وہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آزادی کپ ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain