تازہ تر ین

درازقدپیسرمحمد عرفان پر عائد مختصرپابندی ختم

لاہور(آئی این پی)طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان پر عائد 6 ماہ کی معطلی کی پابندی کا گزشتہ روز خاتمہ ہو گیاہے۔ محمد عرفان کو جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد کھیلنے کی اجازت ہوگی۔طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے پی ایس ایل ٹو سے قبل بکی سے ملاقات کی اطلاع پی سی بی کو نہیں دی تھی۔ انہوں نے پی سی بی کی تفتیش کے دوران غلطی کا اعتراف کرکے جرم قبول کرلیا تھا۔ جس پر پی سی بی نے فاسٹ بولر پر 6 ماہ کی معطلی سمیت 1 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔محمد عرفان پر معطلی کا اطلاق 14 مارچ 2017 کو ہوا تھا۔ ان پر عائد پابندی گزشتہ روز ختم ہوگئی ۔ محمد عرفان جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ میں 8، 57 ون ڈے انٹرنیشنل میں 78 اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 7 کھلاڑی آٹ کئے ہیں۔پی ایس ایل ٹو میں اسپنر محمد نواز پر 3 ماہ کی معطل سمیت 6 ماہ پابندی عائد ہوئی تھی۔ جس کے خاتمے کے بعد محمد نواز ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرتے ہوئے 1 وکٹ بھی لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain