تازہ تر ین

پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتا جسکی وجہ سے آئی سی سی ٹیم بھیجنے پر مجبور ہوا ،نجم سیٹھی کا کریڈٹ نہیں:ایڈیٹر خبریں گروپ ،چیف ایگزیکٹو چینل ۵ امتنان شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیٹر خبریں گروپ وسی ای او چینل ۵ امتنان شاہد نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کو دیئے جانے والے ایوارڈز کی تقریب میں ایک کے علاوہ پورے میڈیا کو آﺅٹ کیا گیا۔

کرکٹ بورڈ سمیت کوئی بھی ادارہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتا۔ کہا جا رہا ہے کہ فلاں میڈیا ہاﺅس نے سب سے زیادہ بولی لگائی اس لئے اسے حق حاصل ہے کہ وہ اس ایونٹ کی کوریج کرے۔ پی سی بی کے کرتا دھرتا نجم سیٹھی و امجد اقبال بھٹی کی جانب سے غلط فیصلہ کیا گیا۔ کسی نہ کسی دن یہ عدالت میں چیلنج ہو جائے گا، اطلاعات ہیں کہ 2 سے 3 رِٹ ان کے خلاف ہونے جا رہی ہیں۔ ایوارڈ تقریب اور پی سی بی کے اندر خوفناک قسم کی چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔ اس کی ایک بڑی مثال ایڈورٹائزنگ رائٹس ہیں جو انہوں نے مختلف کمپنیز کو دیئے ہیں۔ جس طرح سٹیڈیم میں ایڈورٹائزنگ بینرز ہوتے ہیں ان میں کتنی حد تک کرپشن اور کمیشن لیا جا رہا ہے۔ یہاں تک معلومات ہیں کہ جو پی ایس ایل کے نام پر ہونے والے ایونٹس ہیں جو پاکستان میں سکیورٹی حالات کے باعث نہیں کئے جاتے اس میں ایونٹ مینجمنٹ کو کسی حد تک فیور دی جاتی ہے۔ ان کو ٹکٹ دیئے جاتے ہیں، بیرون ملک لے کر جایا جاتا ہے اور کسی حد تک کمیشن دی اور لی جاتی ہے۔ اس میں پی سی بی کے بہت بڑے کرتا دھرتا شامل ہونے والے ہیں۔ اس وقت انہیں موجودہ حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے، سابق وزیراعظم کی وجہ سے نجم سیٹھی کو پہلے پی ایس ایل اور اب کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے کیونکہ ان کا ایک سافٹ کارنر موجود ہے۔ شہریار خان کو صحت کا عذر دے کر ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک بہت بڑا سکینڈل ٹکٹوں کی خریداری پر آنے والا ہے۔ جو پاکستان میں ہونے والے میچز ہیں۔ جس طرح یہ 3 میچز ہوئے اس سے پہلے زمبابوے ٹیم آئی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہونے چاہئیں۔ شائقین و کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں جا کر کرکٹ دیکھیں، ملک میں ایک پوری نسل ہے جس نے میدانوں کیں کسی سپورٹس کو نہیں دیکھا یہ ان کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہت سارے صحافی و تجزیہ کار سمجھ رہے ہیں کہ بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنے میں پی سی بی کا بہت بڑا کردار ہے، اسی کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ بآور کرانا ضروری ہے کہ یہ کسی پی سی بی کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میڈیا منیجر یا ان کی اچھی کمیونیکیشن کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ آئی سی سی نے صرف اس لئے پاکستان میں کرکٹ ٹیم بھیجی کیونکہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرا کر چیمپئن بنی۔ دنیا کے سامنے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں اچھی کرکٹ ہو سکتی ہے اور یہاں اچھی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ پوری قوم کو ایسا بے وقوف بنایا گیا، جہاں جن کھلاڑیوں کے نام پر ٹکٹ فروخت کئے گئے ان کو بلایا ہی نہیں گیا اور ان کے نام پر پیسے کمائے گئے۔ ہمارے سٹارز یونس خان، شاہد آفریدی نے فیئرویل کا بائیکاٹ کیا اور سائیڈ پر ہو گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain