تازہ تر ین

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ،نجم سیٹھی نے چہیتوں کو نوازنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ایوارڈ کی تقریب میں میڈیا کو بلیک آﺅٹ کرنے کے بعد ایک اور کارنامہ کرڈالا مییڈیا کوریج گیلری میں من پسند فیملزاور دوستوں کو بٹھا دیاگیا۔ بیشتر چینلز اور اخبارات کے نمائندے اور اینکرز کو میچ کی کوریج کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کئی اخبارات ،چینلز کے رپورٹرز اور کیمرہ مین کوریج سے محروم بھی رہ گئے ۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا باکس کے پاسز کو فروخت بھی کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے دعوﺅں کے باوجود ناقص حکمت عملی کھل کر سامنے آگئی پہلے تو پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں قومی میڈیا کو کوریج سے روک کر صرف ایک من پسند چینل کو اس کے حقوق دے دئیے گئے جبکہ اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افسران نے میچ کی کوریج کے لیے بنائے گئے میڈیا باکس کے اعزازی پاس بھی اپنے دوستوں اور من پسند افراد کو تقسےم کردئےے گئے جن کا صحافت یا رپورٹنگ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے جس کے باعث مےچ کی کورےج کرنے والے رپورٹرز اور چینلز کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑادوران میچ یہ افراد مسلسل میڈیا گیلری میں براجمان رہے اور اس حوالے سے اپنے صحافتی اداروں سے کوریج کے لیے آنے والے تمام صحافی ان کا منہ تکتے رہے جبکہ یہی حال دوسری سہولیات کے حوالے سے بھی روا رکھا گیا ۔ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ متعدد صحافیوں نے پی سی بی افسران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ فیمیلز اور غےر متعلقہ افراد بھی میڈیا باکس میں موجود ہیں لیکن انکی جانب سے نہ تو کوئی نوٹس لیا گیا بلکہ ان رپورٹرز کو بھی اپنا منہ بند رکھنے کی ہدایات دی گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے ملازمین کی جانب سے میڈیا باکسز کے پاسز کو فروخت کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain