تازہ تر ین

عرفان پابندی ہٹنے پر کرکٹ کھیلنے کیلئے بے چین

کراچی (یو این پی) محمد عرفان نے پابندی کے خاتمے کے بعد کم بیک کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز پر نگاہیں مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں بکیز سے رابطے کی اطلاع متعلقہ اتھارٹیز کو نہ دینے کے سبب ان پر ایک سالہ پابندی عائد کی گئی تھی جس میں چھ ماہ کی معطل سزا بھی شامل تھی۔یو این پی کے مطابق محمد عرفان خود پر عائد پابندی کے خاتمے پر خوشی کے ساتھ ہی مایوس بھی ہیں کہ انہیں پابندی کی وجہ سے ورلڈ الیون کیخلاف کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بدقسمتی سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ نہ بن سکے۔ دراز قامت فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ بحیثیت کرکٹر اس وقت بڑا دکھ ہوتا ہے جب ایسے مواقع سے محروم رہنا پڑے جن کیلئے ساری زندگی محنت کی ہو کیونکہ ہر کھلاڑی اپنی عوام کے سامنے خود کو ثابت کرنا چاہتا ہے اور ملک میں ایسا موقع مل جانے کا تو کوئی ثانی ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا دیرینہ خواب ہے کہ اپنے لوگوں کے سامنے ہوم گراو¿نڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں اور انہیں بہت دکھ ہے کہ یہ سنہری موقع ان کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ محمد عرفان کے مطابق پی سی بی آفیشلز کی ورلڈ الیون کے ساتھ مصروفیت کے سبب انہیں ابھی تک وہ لیٹر نہیں مل سکا جس کی بنیاد پر وہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain