تازہ تر ین

حافظ سعید کی نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ہوگی یا نہیں ،وزارت داخلہ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفترخارجہ نے ملی مسلم لیگ رجسٹرڈ نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سفارشات پر کیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کیلئے این او سی طلب کیا تھا جبکہ 7اگست کو جماعت الدعوة نے ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالدنے کہا تھا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ملک بنانے کے لئے ملی مسلم لیگ بنائی گئی ہے اور 2018ءکے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ ، امریکہ اور بھارت، جماعت الدعوة کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ جبکہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید ان دنوں نظر بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ نام کی کوئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں، ملی مسلم لیگ نے پارٹی رجسٹریشن کیلئے 9اگست 2017ءکو درخواست جمع کرائی جس کا کیس ابھی زیر سماعت ہے اور اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے چند وضاحتیں مانگی گئیں تھیں جن کا جواب موصول ہوچکا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain