تازہ تر ین

حکومت عقیدہ ختم نبوت پر مکمل ایمان رکھتی ہے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور ختم نبوت تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، اور اس شق کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جا چکا ہے جس پر میں آپ اور وفاقی حکومت سے اظہار تشکر کرتا ہوں- انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عقیدہ ختم نبوت پر مکمل اور کامل ایمان رکھتی ہے۔مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ ختم نبوت کے قوانین کی پاسداری کی ہے اور ہماری حکومت نے ہمیشہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے فوری ایکشن لیا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت تین گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں سکولز ریفارمز روڈمیپ پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پنجاب حکومت نے اس ضمن میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیںاور تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے- سکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث معیار تعلیم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 4 ہزار 300 سکولوں کو آﺅٹ سورس کیا ہے – ان سکولوں میں پہلے بچوں کی تعداد انتہائی کم تھی۔ آﺅٹ سورس کے بعد ان سکولوں میں بچوں کی تعداد میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ تعلیم کا معیار بھی بہترہوا ہے، آئندہ بھی اسی ماڈل کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور یہ حق اس کو دے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کےلئے جاری اصلاحاتی پروگرام کے اہداف پر عملدرآمد تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخلے کا رجحان بڑھا ہے اور نجی سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخلے کی شرح میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بچوں کے سکول نہ چھوڑنے کی شرح میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے تا ہم انرولمنٹ کی شرح کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور شفافیت کے ساتھ ہوتا ہے۔ لاکھوں اساتذہ کی بھرتی سوفیصد میرٹ پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ایک شاندار پروگرام ہے۔ اس تعلیمی فنڈ کے ذریعے اب تک 2 لاکھ سے زائد کم وسیلہ طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کا حق دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کا یہ پروگرام جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا تعلیمی وظائف کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 12 ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کرچکی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔یہ پروگرام ایسے قابل اور ذہین بچوں کیلئے شروع کیا گیا جن کے پاس اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں اورآج اس پروگرام کی بدولت کئی بچے و بچیاں اس تعلیمی وظیفے کی بدولت ڈاکٹر، انجینئر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے ماہر بن کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں لڑکیوں کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں لاکھوں بچے داخل ہوئے ہیں اور 2018 تک مزید بچوں کو ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں داخلہ دیا جائے گااوراس اقدام نے صوبے میں تعلیمی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے اصلاحاتی پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے سب نے مل کر ایک ٹیم کے طور پر آگے بڑھنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحاتی پروگرام کے اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔ برطانیہ کی ترقی کے ادارے (ڈیفڈ) کے مینجنگ پارٹنر سر مائیکل باربر نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولز روڈ میپ کے پروگرام کو شاندار انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔ انرولمنٹ اور معیاری تعلیم کے فروغ میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں خدمت مراکز کے قیام کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات اور بہتر سہولیات کی فراہمی لئے ہر ممکن وسائل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں اورخدمت مراکز کا قیام عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کی جانب اہم اقدام ہے – انہوںنے کہا کہ اب تک 11 خدمت مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں اورایسے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز صوبے کے تمام اضلاع میں قائم کئے جائیں گے – راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ، ساہیوال ، گوجرانوالہ میں خدمت مراکز آپریشنل ہو چکے ہیں اورباقی اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے -انہوںنے کہا کہ ان خدمت مراکز پر عوام کو ایک ہی چھت تلے 17 خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مزید 2 خدمات کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور مفاد عامہ کا یہ بڑا اہم منصوبہ ہے اسے تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے-انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کا قیام پنجاب حکومت کا ایسا شاندار اقدام ہے جس سے عوام کو زبردست ریلیف مل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز و ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کوایمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے شرمےن عبےد چنائے کی خدا داد صلاحیتوں کا اعتراف کا کرتے ہوئے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر کے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ شرمےن عبےد چنائے کی دستاوےزی فلم ”اے گرل ان دی رےور“کا نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایمی ایوارڈجےتنا ملک وقوم کےلئے اعزاز ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاﺅ کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کےلئے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے۔ قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈےزاسٹر مےنجمنٹ کے حوالے سے جدےد ٹےکنالوجی کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کےے جاسکتے ہےں لیکن قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات کوکم سے کم سطح پر رکھنے کےلئے پےشگی اورموثر اقدامات ضرور ی ہےں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ ایک اور اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اجلاس بھی 3گھنٹے تک جاری رہا۔ اس طرح مجموعی طور پر دونوں پروگراموں پر پیشرفت کا 6گھنٹے تک تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف اور روڈ میپ ٹیم نے دونوں پروگراموں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain