تازہ تر ین

انتخابی حلف نامے میں تبدیلی،نواز شریف نے ذمہ داروں کے تعین کیلئے تین رُکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نےانتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ہونے والی مبینہ تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،تحقیقاتی کمیٹی آئندہ24گھنٹوں میں ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے نواز شریف کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے انتہائی حساس معاملے میں غیر ذمے داری برتنے والوں کی نشاندہی کے لیے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹرمشاہد اللہ خان بھی شامل ہیں جب کہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ مسلم لیگ (ن)کے صدر کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل 2017 پاس ہوا تھا جس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کے حلف نامے میں چند الفاظ کی تبدیلی کردی گئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں دینی و سیاسی جماعتوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا تھا جبکہ کئی دینی جماعتوں نے اس تبدیلی کو گہری سازش سے تعبیر کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک بھی شروع کرنے کی دھمکی دی تھی ۔دوسری طرف گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وضاحتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے اور اس میں کسی تبدیلی کے بارے میں سوچنا بھی کفر تصور کرتی ہے ،اس حوالے سے معاشرے میں غلط فہمیاں پھیلانے والے عناصر کے خلاف حکومت سخت قانونی کارروائی کرے گی ۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن جس میں نواز شریف بھی شریک تھے میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی حلف نامے کی تبدیلی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اب سابق وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain