اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ملک کے 24 بڑے شہروں کا69فیصد پانی آلودہ ہے پی سی آر ڈبلیو آرنے تیسری تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پشاور ، مردان ، ابیٹ آباد ، اسلام آباد ، بہاولپور ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، کوئٹہ، زریات سمیت گیارہ شہروں سے پینے کے پانی کے نمونے اکھٹے کرکے پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے پینے کے پانی کے میعار کے مطابق تجزیہ کیا گیا تو 69فیصد نمونے آلودہ پائے گئے جن میں بیکٹیریا 57فیصد ، آرسینک 6فیصد ، گدلاپن 8فیصد ، کلورائڈ 15فیصد ، نائٹریٹ چھ فیصد ، نمکیات 11فیصد ، کھارا پن 6فیصد اور آئرن 10فیصد تک پائے ئے جبکہ 31فیصد پانی کے نمونے پینے کے قابل تھے۔






































