تازہ تر ین

21 گیندوں پر 5 شکار، عثمان نے تاریخ رقم کردی

لاہور: ( نیوزایجنسیاں)قومی فاسٹ باﺅلرعثمان شنواری نے پانچویں ون ڈے میں تاریخ رقم کردی۔اننگزمیں تیزترین 5شکارکرنیوالے دنیا کے تیسرے باﺅلربن گئے۔23 سالہ فاسٹ باو¿لر نے اپنے پہلے اور دوسرے اوور میں مسلسل دو دو وکٹس حاصل کیں جبکہ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بھی وکٹ ان کے حصے میں آئی۔ پانچوں میچ میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور ان کی پہلی پانچ وکٹیں صرف 20 سکور پر گر گئیں، جو عثمان خان نے حاصل کیں۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ باو¿لر نے شاندار سپیل کیا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔کیریئر کا محض دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے سینئرز کی عدم موجودگی میں موقع سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔ انہوں نے اپنے پہلے اور دوسرے اوور میں مسلسل دو دو وکٹس حاصل کیں جبکہ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بھی وکٹ ان کے حصے میں آئی۔اس طرح وہ دنیا کے تیز ترین 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ باولر بن چکے ہیں۔ اس سے قبل کم گیندوں میں پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے چمندا واس کے پاس ہے جنہوں نے 2003 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی 16 گیندوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ واس کے اسپیل کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے میچ کی ابتدائی تین گیندوں پر وکٹ حاصل کر کے ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔جبکہ ہالینڈکے وین درگگٹن نے کینیڈاکیخلاف یہ کارنامہ 20 گیندوں میں سر انجام دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain