تازہ تر ین

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست دے دی

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 102 پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیاقومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر ص6 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد ایک روزہ سیریز کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جب کہ احمد شہزاد کی اننگز 22 رنز تک محدود رہی۔ شعیب ملک  42 اور محمد حفیظ 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے اننگز کا آغاز کیا مگر قومی ٹیم کے بولرز نے ایک روزہ سیریز کی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے آئی لینڈرز کی ایک نہ چلنے دی۔اننگز کی تیسری ہی گیند پر عماد وسیم نے مناویرا کو بولڈ کردیا اور دوسرے اوپنر گناتھیلاکا بھی 18 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سمارا وکراما بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکا۔ اشان پرینجن 12، مہیلا اڈاواٹے 8، سچتھ پتھی رانا 4 اور دسن شناکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان تھسارا پریرا بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ سکیگو پرسنا 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد حفیظ، عثمان خان، 2،2 جب کہ عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد قومی ٹیم نے ایک روزہ سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کرکے حساب برابر کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain