تازہ تر ین

سری لنکا کی شاندار میزبانی کیلئے تیار ہیں: محمد حفیظ

لاہور(بی این پی )پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور میں سری لنکا کی شاندار میزبانی کے لئے تیار ہیں۔آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے میچ کے لئے ہم سب بہت پر جوش ہیں، سری لنکا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاندار میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ادھر سری لنکا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ہے کہ وہ تیسرے ٹی 20 کے لیے لاہور جانا پسند کریں گے۔ ابوظہبی میں دوسرے ٹی 20 میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ک آ ہ ئی لینڈرز بہت کم اسکور بناسکے تاہم لڑکوں نے کم اسکور کا دفاع کرنے میں بہت محنت کی اور بالرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سری لنکن کپتان تھسارا پریرا نے مزید کہا کہ پہلے بھی ورلڈ الیون کے ساتھ لاہور آیا تھا اور دوبارہ دورہ کرنا بھی پسند کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کے بالنگ ایکشن میں کوئی نقص نہیں اور وہ ٹیسٹ کے بعد کلیئر ہونے کیلئے پرامید ہیں۔،دس ماہ کے دوران آسٹریلیا سمیت تمام ممالک میں اسی انداز سے بالنگ کرتا رہا مگر کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ محمد حفیظ نے اصرار کیا کہ ان کے بالنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہوں نے آسٹریلیا سمیت دیگر تمام ممالک میں اپنے ری ماڈل ایکشن کے ساتھ ہی بالنگ کی ہے لیکن کسی امپائر نے اعتراض نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنے ری ماڈل ایکشن کے ساتھ ہی بالنگ کرتے ہوئے پرامید ہیں کہ ٹیسٹ کے دوران کلیئر ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ تین سال کے دوران محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن تیسری مرتبہ رپورٹ کیا گیا ہے اورا?ئندہ ماہ انگلینڈ میں اپنا ایکشن کلیئر ہونے پر ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کر سکیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain