تازہ تر ین

قومی ویمیز کیویز کیخلاف جیتی بازی ہار گئی

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.3 اوورز میں 232 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جویریہ خان اور ناہیدہ خان کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، آمیلا کیر نے مسلسل دو گیندوں پر پاکستان کی آخری دو وکٹیں گرا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، سوفی ڈیوائن کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، سوفی ڈیوائن 103 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان سوزی بیٹس 36 اور آمیلا کیر 30 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ثناءمیر نے 3 جبکہ سعدیہ یوسف اور جویریہ خان نے 2، 2 بسمعہ معروف اور ناشرہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور کی تیسری گیند پر 232 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔، جویریہ خان اور ناہیدہ خان نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ان کی بالترتیب 55 اور 51 رنز کی اننگز ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، کپتان بسمعہ معروف 41، سدرہ امین 33، ارم جاوید 19، ثناءمیر 8، سدرہ نواز 6، دیانا بیگ 3 اور سعدیہ یوسف صفر پر آﺅٹ ہوئیں، ہڈلیسٹن، کسپیرک اور آمیلا کیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain