Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانا ہمارا مشن: ڈاکٹر ناصر محمود
    • دہشت گردوں کیخلاف کامیابآپریشنز فورسز کی اعلیٰ مہارت کا منہبولتا ثبوت ہیں: حنیف عباسی
    • فضل الرحمان کے قریبی رفقا کیخلاف ادارے متحرک، مولانا کی اسلام آباد رہائشگاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری
    • اسلام آباد :سرپرست اعلی یوبی جی ایس ایم تنویر ودیگر کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی ،موٹر سائیکل ودیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں ،زیر حراست افراد سے بر آمد ہونیوالے مسروقہ موٹر سائیکل ۔
    • لاہور بورڈ کا تعلیمی اداروں کو الحاق کیلئے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
    • ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس ‘بروقت معاونت، سیف سٹی شہریوں کے تحفظ کیلئے سرگرم
    • کراچی کے شہریوں کا نئے صوبوں کے قیام اور شہر کو الگ صوبہ بنانیکا مطالبہ
    • اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
    • لاہور ہائیکورٹ’ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے درخواست دائر
    • ایف ایف سی نے ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا
    • راولپنڈی :ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
    • ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • توہین مذہب کیس میں سزا میں 2 ماہ 25 دن باقی رہ جانے والے مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور
    • اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، آخری تاریخ چھ نومبر مقرر
    • گھریلو امور سنبھالنے والا ملازم مالک کے لاکھوں روپے اور سامان لیکر غائب
    • وکلا پلازہ کی ایکوزیشن معاوضے کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ بار کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
    • ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے نامزدگی میرے لیے اعزاز : ایس ایم تنویر
    • منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کی عدالتی محاذ پر اہم کامیابی
    • اٹک :وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم میں راولپنڈی ڈویژن کی طلباء کا کامسیٹس یونیورسٹی کے باہر انٹری کیلئے خوار اور لیپ ٹاپ نہ ملنے پر واپس جاتے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انضمام نے تین ذمہ داریوں کا ’’انضمام‘‘ کر لیا

    By Daily Khabrainنومبر 4, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Inzamam ul Haq
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تین ذمہ داریوں کا”انضمام“ کر لیا،چیف سلیکٹر کو پی سی بی نے پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کا مینٹور اور ٹی 10 لیگ ٹیم کا شریک مالک بننے کی اجازت دیکر مفادات کے ٹکراو¿ کا نیا راستہ کھول دیا،سابق کپتان اتوار کو فرنچائز کی تقریب میں شریک ہوںگے،قومی ذمہ داریوں سے ہٹ کر وابستگیوں کے دوران بورڈ سے ملنے والی تنخواہ میں سے کٹوتی کرانا ہوگی۔اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ کسی بورڈ عہدیدار کو اصل کام سے ہٹ کر دیگر کرکٹ مصروفیات کی قطعی اجازت نہیں ہونا چاہیے، قومی ٹیموں کیلیے کھلاڑیوں کی سلیکشن ک±ل وقتی ذمہ داری ہے، توجہ منتشر کرنے والا کوئی کام کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق کی طرف سے یوای ای میں 21سے 24دسمبر تک ہونے والی ٹی 10 لیگ کی فرنچائز خریدنے کے حوالے سے اطلاعات سامنے ا?ئیں تو انھوں نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھائی خریدار ہیں،بعد ازاں سابق کپتان نے پی سی بی سے اجازت لینے کیلیے کوششیں بھی شروع کردیں،جمعرات کو انضمام الحق چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی نے ملے اور اجازت دینے کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی لاہور قلندرز فرنچائز بھی بطور مینٹور ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، وہ اپنے کزن کے ساتھ مل کر ایک ٹیم بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انضمام کو دونوں پروجیکٹس کیلیے مشروط اجازت دیدی تاہم نجم سیٹھی نے انھیں بتایا کہ لاہور قلندرز کیلیے بطورمینٹور کام کرنے کے دوران انھیں پی سی بی کی جانب سے ملنے والی تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوگی،اسی طرح وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز کی طرح پلیئرز ڈرافٹ میں فرنچائز کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ بیٹھ کر کھلاڑی منتخب نہیں کرسکیں گے۔انضمام الحق کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کو بھی ٹی ٹین لیگ سے وابستہ ہونے کی اجازت دیدی گئی ہے۔کام کے دوران انھیں بھی پی سی بی کی طرف سے تنخواہ نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی پہلے مرحلے پر انضمام الحق کو اجازت دینے کے حق میں نہیں تھا لیکن سابق کپتان مستقبل کیلیے انتہائی پ±رکشش سمجھے والی ٹی ٹین لیگ کا حصہ بننے کیلیے بے تاب تھے،اس لیے ان کو مشروط اجازت دیدی گئی، اگر قومی ٹیم کیلیے ان کی خدمات کی ضرورت ہوئی تو وہ ان ایونٹس کو چھوڑ کر اپنی اصل ذمہ داریاں نبھانے کیلیے دستیاب ہونگے، سابق کپتان اتوار کو لاہور قلندرزکی تقریب میں سابق فاسٹ بولر شعیب اخترکے ہمراہ ہونگے، یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کیلیے بھی کام کرتے ہیں۔اس صورتحال میں انضمام الحق کو بھی اجازت دینے کیلیے جواز موجود تھا،غیر ملکی کوچ نے پی سی بی کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ فرنچائز کیلیے کام جاری رکھیں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر ہونے کے باوجود انضمام الحق کی نجی لیگز سے وابستگی پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق ان کے بھائی کی ٹیم ٹی ٹین لیگ کا حصہ ہوگی، مینٹور ہونا قدرے مختلف بات ہے لیکن پی سی بی کے ساتھ وابستہ کسی عہدیدار کو بھی اصل کام سے ہٹ کر دیگر کرکٹ مصروفیات کی قطعی اجازت نہیں ہونا چاہیے،انھوں نے کہا کہ قومی ٹیموں کیلیے کرکٹرز کی سلیکشن ایک ک±ل وقتی کام ہے،صرف 25کھلاڑیوں میں 15رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرنے کے بجائے متبادل ٹیلنٹ اور مستقبل کیلیے کھیپ بھی تیار کرنا ہوتی ہے، توجہ منتشر کرنے والا کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ میں بطور کوچ کام کررہا تھا تو اس وقت کے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لو، میرا جواب تھا کہ دبئی میں اہم ترین سیریز ہیں،دہری ذمہ داریاں اٹھاو¿ں گا تو کسی ایک کے ساتھ نااصافی ہوجائے گی، میرا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا، بطور کوچ تمام کرکٹرز کو ساتھ لے کر چلا، ٹیم اسپرٹ کیلیے کام کیا، کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام سربلند کرنے کے ساتھ میری لاج بھی رکھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں شامل

      ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کی دیوانی

      ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان کو عباس آفریدی نے لگاتار 5 چھکے لگادیے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.