تازہ تر ین

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جانے والے عمرہ زائرین یکم دسمبرتک پرانے نظام کے تحت ویزا حاصل کر سکتے ہیں، سعودی حکومت نے یک دسمبر تک فنگر پرنٹس دینے کی شرط موخر کر دی۔ ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہناہے کہ عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینے لازمی ہوں گے۔ ترجمان سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی مشکلات کے پیش نظربائیومیٹرک شرط موخر کی، دسمبر تک فنگر پرنٹس لینے والی کمپنی انتظامات مکمل کرلے گی۔ سعودی حکومت پاکستان کو تمام معاملات پر فوقیت دیتا ہے۔ ترجمان سعودی سفارت خان نے مزید بتایا کہ بائیومیٹرک نظام پاکستانی زائرین کی سہولت کیلیے ہے، بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پر طویل انتظار سے بچ سکیں گے، بائیومیٹرک نظام پوری دنیا میں رائج ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain