تازہ تر ین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے ایک دن قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر پابندی عائد کردی۔

کوریا(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق چین، روس اور لیبیا میں تعینات شمالی کوریا کے 18 بینکاروں کو اسلحہ پروگرام سے منسلک ہونے کے شبہ میں بلیک لسٹ کیا گیا۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، ‘یہ افراد شمالی کوریا کے بینکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے رقم کی سپلائی میں ملوث رہے’۔امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیایک طرفہ پابندی کے تحت یہ افراد اب جنوبی کوریا کے کسی بھی شخص کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے ان شہریوں پر پہلے ہی امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی جاچکی ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے طویل ترین غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے صدر مون جے سے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ دنوں چھٹے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے بھی پیونگ یانگ پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام، جنوبی کوریا کی مشقیں شروعگذشتہ برس جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر چلنے والے کائیسونگ انڈسٹریل کمپلیکس میں یہ کہہ کر اپنا آپریشن بند کردیا تھا کہ اس صنعتی زون سے رقم شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔یہ کمپلیکس شمالی-جنوبی کوریا اقتصادی تعاون کی آخری مثال تھا۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا نے 2010 میں اپنے ایک بحری جہاز کو ڈبونے کے الزامات پر شمالی کوریا کے ساتھ تقریباً ہر قسم کا کاروبار بند کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain