تازہ تر ین

معروف صحافی ضیا شاہد کی کاوشیں رنگ لے آئیں، لندن میں پاکستان مخالف اشتہارات ہٹانے کا کام شروع

لندن (بی بی سی) برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے احتجاج پر لندن کے ٹرانسپورٹ کے ادارے (ٹی ایف ایل) نے شہر کی ڈبل ڈیکر بسوں پر نمودار ہونے والے پاکستان مخالف اشتہارات کو ہٹائے جانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ٹی ایف ایل کے مطابق یہ کارروائی اگلے چوبیس گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی۔لندن میں پاکستان سفارت خانے کے ترجمان نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ بسوں پر جیسے ہی اشتہارات کا معاملہ ہائی کمشنر کے حکام کے نوٹس میں لایا گیا تو انھوں نے فوری طور پر اس بارے میں ٹی ایف ایل کے سربراہ سے رجوع کیا اور ان اشتہارت کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ اشتہارات ہٹائے جانے کی کارروائی ٹی ایف ایل نے فوری طور پر شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی جسے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ چند ہفتوں قبل لندن کی ٹیکسیوں پر بھی پاکستان مخالف قوتوں نے اس طرح کے اشتہارات لگوائے تھے جسے پاکستان ہائی کمشنر کے کہنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔لندن کی بسوں پر آزاد بلوچستان کے اشتہارات نظر آتے ہی شہر میں موجود پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار شروع کر دیا تھا اور ساتھ ہی ان اشتہارات کی تصاویر بھی شائع کرنا شروع کر دی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain