تازہ تر ین

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پر تشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں فوج کےحالیہ اقدامات پرتشویش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے زمبابوے کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے کی قیادت اختلافات کوفوری ختم کرکے حالات معمول پرلائے اورزمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔
زمبابوے میں فوج نے سیاسی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ جمالیا ہے لیکن فوجی ترجمان نے حکومت کا تختہ الٹنے کی تردید کردی ہے تاہم حقیقت یہ بھی ہے کہ صدرموگابے اوران کی کابینہ کے ارکان گھروں پر نظربند ہیں۔اس سے قبل زمبابوے کے صدررابرٹ موگابے اور فوج کے درمیان کشیدگی کے بعد فوج نے 37 سالہ حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain