تازہ تر ین

”دنیا کا نجات دہندہ“ کی قیمت جا ن کر سب ششدر رہ گئے

نیو یا رک (ویب ڈیسک )امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں ایک نامعلوم خریدار نے بذریعہ ٹیلی فون اس نایاب تصویر ”سالویٹر مونڈی“ یعنی ”دنیا کا نجات دہندہ“ کی قیمت 45 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر (47ارب 42 کروڑ ایک لاکھ 57 ہزار 812 روپے) لگائی۔ نیلامی کا انتظام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلامی کی تاریخ میں کسی بھی تصویر کے لیے لگائی جانے والی یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مہنگی ترین تصویر کا اعزاز ہسپانوی مصور پابلو پکاسو کے فن پارے ”ویمنز آف الجزائر“ کو حاصل تھا جو 17 کروڑ 93 لاکھ 64 ہزار 992 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ لیونارڈو ڈاونچی کی اس سے قبل مہنگی ترین تصویر ”ہارس اینڈ رائیڈر“ تھی جو 2001 میں ایک کروڑ 14 لاکھ 81 ہزار 865 ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔سالویٹر مونڈی کی نیلامی کے لیے کم سے کم قیمت 10 کروڑ ڈالر مقرر کی گئی تھی اور محض 20 منٹ میں یہ 45 کروڑ ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوگئی۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات واضح نہیں کہ مذکورہ تصویر ڈاونچی کی ہی بنائی ہوئی ہے البتہ یہ طے ہے کہ یہ تقریباً 500 برس پرانی تصویر ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیونارڈو ڈاونچی 1519 میں چل بسے تھے اور ان کے تخلیق کردہ 20 سے بھی کم فن پارے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔سالویٹر مونڈی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں بنایا گیا۔ 1958 میں بھی اسی تصویر کی نیلامی محض 45 پاو¿نڈ میں ہوئی تھی اور اس وقت یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ لیونارڈو ڈاونچی کی نہیں بلکہ ان کے کسی شاگرد کی بنائی ہوئی تصویر ہے۔یہ تصویر ممکنہ طور پر 1600 عیسوی کے دوران انگلینڈ کے کنگ چارلس اول کے مجموعے کا بھی حصہ رہی تاہم بعد میں یہ پینٹنگ کہیں کھوگئی تھی اور کئی برسوں بعد اسے دوبارہ دریافت کرلیا گیا تھا۔ تصویر کی حالت انتہائی ناقص ہوچکی تھی تاہم بڑی محنت کے بعد اسے اصل حالت میں بحال کرلیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain