تازہ تر ین

قصور :معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالا شیطان صفت ملزم گرفتار نہ ہوسکے

قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پانچ سالہ (ف) کے ساتھ زےادتی کے ملزم چار ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے، ابرار عرف بڈھا، اکبر اور وقاص اےف آئی آرکے نامزد ملزم ہےں جبکہ پولےس ملزمان کو پکڑنے مےں بُری طرح ناکام ،اےس اےچ او مصطفی آباد ملزمان کا سرپرست بن گےا،متاثرےن کو گھر جا کر آرام کرنے کی ہداےت ،متاثرہ خاندان کا خبرےں ہےلپ لائن سے رابطہ ، خبرےں ٹےم متاثرےن کے گھر پہنچ گئی۔تفصےلا ت کے مطابق قصور کے نواحی گاﺅں پکی حوےلی کے محنت کش کی پانچ سالہ بےٹی (ف) مورخہ12.07.17کو قرےب صبح دس بجے قرےبی دوکان سے سوداسلف لےنے کے لےے گئی تو نزدےکی کھےت مےں ابرار عرف بڈھا ، اکبر اور وقاص اپنی بھےڑ بکرےاں چرارہے تھے۔ابرار نے لڑکی کو دےکھ کر اُس کا پےچھا کےا اور پےسوں کا لالچ دے کر اپنے ساتھ آنے کو کہا جب بچی نے اُس کی بات نہ مانی تو وہ اسے اُٹھا کر زبردستی کھےتوں مےں لے گےا اور اکبر ، وقاص کو باہر نگرانی کے لےے کھڑا کر دےااور زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر بچی نے رونا شروع کر دےا رونے کی آواز سن کر علاقہ کے لوگ بھی مو قع پر پہنچ گئے جن کو دےکھ کر ملزمان (ف) کو زخمی حالت مےں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جس کی مےڈےکل مےں تصدےق اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ جبکہ اہل علاقہ نے ان کو پہچان لےا اور ملزمان کی نشاندہی کی پولےس تھانہ مصطفی آباد نے ملزمان کے خلاف نا چاہتے ہوئے مقدمہ نمبر407/17،بجرم376ت پ درج کرلےا لےکن چار ماہ گزر جانے کے باوجود درندہ صفت انسان گرفتار نہ ہو سکے۔ ملزمان انتہائی با اثر اور مالدار ہےں ، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اےس اےچ او مصطفی آباد طارق بشےر چےمہ نے بھاری رشوت وصول کر کے متاثرےن کو گھر جا کر آرام کر نے کا مشورہ دے دےا۔ جس کی بابت متاثرہ خاندان نے وزےر اعلیٰ شکاےات سےل ، آئی جی پنجاب سمےت تمام اعلیٰ سطح پر شکاےات درج کر وائی مگر اس کے باوجود قصور پولےس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کی گئی اور بچی کے والدےن در در کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور ہےںجس کی وجہ ملزمان سر عام دندناتے پھر رہے ہےں اور متاثرےن پر صلح کے لےے دباﺅ ڈال رہے اور ان کے خلاف تھانے مےں جھوٹی درخواستےں دے کر ہراساں و پرےشان کررہے ہےں ۔قصور مےں گزشتہ چند ماہ کے دوران کمسن بچےوں کے ساتھ زےادتی اور قتل کے پندرہ سے زائد واقعات ہوئے جبکہ پولےس تاحال اصل ملزمان کو گرفتار کرنے مےں ناکام ہے جو کہ قصور پولےس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نامعلوم ملزمان تو اےک طرف نامزد ملزمان بھی ان رشوت خور اور کرپٹ پولےس افسران کی وجہ سے دندناتے پھر رہے ہےں جن کو پوچھنے والا کوئی نہےں۔متاثرےن نے وزےر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپےل کرتے ہوئے کہا کہ انہےں انصاف فراہم کےا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر کے نشانہ عبرت بناےا جائے تاکہ ان گھناﺅنے واقعات کو روکا جا سکے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain