اسلام آباد(ویب ڈسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔
دیکھیں چینلlive ۵
http://channelfivepakistan.tv/live/
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وزیر اعظم ہاو¿س میں مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ احسن اقبال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیض آباد آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے جب کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم کو دھرنا شرکاءکے خلاف کارروائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی جائے گی۔ دھرنے کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز اور عدالتی احکامات پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے سے متعلق صورتحال پر بھی غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کر کے وطن پہنچے ہیں۔