تازہ تر ین

بل گیٹس سے اہم ترین شخص کا اعزاز چھین گیا، نیا نام جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

نیو یارک (خصوصی رپورٹ) آمیزون کے بانی جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ 100 ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے واحد فرد بھی بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آمیزون کے بانی نے 100 ارب ڈالرز کا مالک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطاقب انہیں یہ اعزاز بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ہونے والی خریداری سے حاصل ہوا جس کی وجہ سے ان کی کمپنی آمیزون کے حصص کی قیمت بڑھتی اور جیف بیزوز 12 ہندسوں پر مشتمل اثاثے رکھنے والے فروکاسنگ میل عبور کر گئے۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کوئی فرد 100 ارب ڈالرز کا مالک بنا ہو۔ 1999ءمیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے فرد تھے، اب اٹھارہ سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 53 سالہ جیف بیزوز کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران 34.9 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے بعد دوسرے نمبر پر مارک نرکر برگ ہیں، جو اس سال اب تک 25.4 ارب ڈالر کھا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain