فیصل آباد(اے این این) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن آئندہ عام انتخابات میں این اے 75 چک جھمرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے ہونے والی ڈیل کے بعد ہی انھوں نے استعفی دیا ہے، اس ڈیل میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری علی اختر، دلدار چیمہ اور میاں نعیم نے کردار ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ضلع ناظم رانا زاہد توصیف بھی این اے 75 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے امیدوار تھے اور وہ کچھ عرصہ سے علاقہ کی سرکردہ شخصیات سے رابطوں میں بھی مصروف تھے مگر اب رضا نصراللہ گھمن کی ڈیل کے بعد این اے 75 میں توصیف برادران کیلیے کوئی گنجائش نہیں رہی اور وہ این اے80 تک محدود ہو جائیں گے۔
