تازہ تر ین

میلبورن ٹیسٹ:پہلاروزکینگروزبلے بازوں کے نام

میلبورن (اے پی پی) ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور کپتان سٹیون سمتھ کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 21 ویں سنچری ہے۔ کپتان سٹیون سمتھ ناقابل شکست 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن، براڈ اور ووکیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain