تازہ تر ین

تحریک انصا ف اور جماعت اسلامی کی راہیں جدا

لندن (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی نے آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد سے انکار کر دیا۔ مذہبی اور نظریاتی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے بلکہ مذہبی اور نظریاتی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے میں کسی خفیہ ہاتھ کا عمل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن انسانیت سوز واقعہ تھا اور اس معاملے میں ہم طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے۔ حقیقی جمہوری پسند حکومت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بروقت انتخابات اور احتساب کے حامی ہیں کیونکہ احتساب کے بغیر نظام کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ افراد کی تبدیلی کا تماشا بہت ہو چکا‘ اب نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ 31دسمبر تک فاٹا کا انضمام نہ ہوا تو پھر اگلا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے کیونکہ دھرنے کے بغیر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔
جماعت اسلامی انکار

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain