بختاور نے کس پر تنقید کردی, ہر طرف ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاورکی حترام رمضان ایکٹ پر تنقید،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجی چینل پر احسان اللہ احسان کے انٹرویو اور حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سے منظور ہونے والے احترام رمضان ایکٹ کا تقابل کرتے ہوئے بختاوربھٹو زرداری نے لکھا کہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کے پانی پینے پر 3ماہ قید کی سزا ہوگی مگر ملالہ سمیت 2اسکول جانے والی بچیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں۔

90ممالک پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ, پاکستان کیسے محفوظ رہا؟

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے کے ڈاکومنٹس سے ہیکنگ کے ڈاکومنٹس اور سوفٹ وئیرز چوری کرکے ہیکرز نے 90ممالک کے ونڈو کمپیوٹرز پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کردیا۔ اس حملے میں پاکستان محفوظ رہا ہے ، حملے کے بعد ہیکرز نے کمپیوٹرز کے مالکان سے کمپیوٹر ز کو واپس کرنے کے300ڈالرز طلب کئے . ڈیلی پاکستان گلوبل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اس سال اپریل میں ایک آن لائن گروپ شیڈو بروکر نے امریکی سیکورٹی ایجنسی این ایس اے کے چوری شدہ دستاویزات کھیپ شائع کی۔ان دستاویزات میں امریکی ادارے کے ڈاکومنٹس اور سوفٹ وئیرز تھے جن کے ذریعے ادارہ کمپیوٹرز کو ہیک کرکے انہیں جاسوسی کے لئے استعمال کرتا تھا۔ چوری شدہ ڈاکومنٹس ہر آدمی کی دسترس میں ہیں اور کوئی بھی فر د انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ شیڈو بروکر کے مطابق انہیں تاحال یہ علم نہیں ہے کہ ان ڈاکومنٹس کو کون استعمال کرر ہا ہے۔ ہمیں یہ بھی علم نہیں کہ کون فرد اس سووفٹ وئیر کو ransomware software میں تبدیل کرکے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ransomware software ایک ایسا وائرس ہے جو کسی بھی ونڈ و کمپیوٹر کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ وائرس کمپیوٹرز کے لئے ایک خفیہ گن کا کردار ادا کرتا ہے جو اس کی ہارڈ ڈسک میں گھس کمپیوٹر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس سوفٹ وئیر کے ذریعے ہیکرز پورے کمپیوٹر کو اپنے قابو میں کر لیتے ہیں۔اور کمپیوٹر کے مالک سے اس کی واپسی کے لئے300ڈالر طلب کرتے ہیں۔ رقم کی وصولی کے بعد ہی کمپیوٹر صارف کو واپس دیا جا تا ہے اور اگر رقم ادا نہ کی جائے تو ہیکرز کمپیوٹر میں موجود تمام فائلوں کو ضائع کر دیتے ہیں۔ اس وائرس کے ذریعے WannaCrypt. نامی سوفٹ وئیر کمپیوٹر میں انسٹال ہو جاتا ہے، اس سوفٹ وئیر کی فائلز عموما ورڈ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہوتی ہیں۔ سافٹ وئیر جب کمپیوٹر کے اندر انسٹال ہو جاتا ہے تو یہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے اور تمام فائلوں کو ہیک کرکے ناقابل استعمال بنا دیتا ہے۔

نواز ،ٹرمپ ایک ساتھ ,دیکھئے نئی خبر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم وقت اور دن کا تعین مشاورت کے بعد کیا جائے گا،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 20 مئی کو عرب اسلامک امریکہ سمٹ میں شرکت کرنے سعودی عرب کے شہر ریاض جائیں گے اور اس موقع پر ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ ملاقات 20 مئی کو ہوگی یا نہیں ملاقات کے وقت اور دن کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ دونوں رہنماﺅں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت کے بعد ملاقات کے وقت اور دن کا تعین کیا جائے گا تاہم قوی امکان ہے کہ ملاقات بیس مئی کو ریاض ہی میں ہوگی جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ تعلقات خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا تاہم وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے موضوعات پر زیادہ فوکس کریں گے۔

امیتابھ بچن کا مجسمہ مندر میں نصب

کولکتہ(شوبز ڈیسک ) یوں تو بولی وڈ کے شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں تاہم ان کے کچھ مداح ایسے بھی ہیں، جو انہیں پوجتے ہیں۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں تو بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداحوں کی باقائدہ رجسٹرڈ آرگنائزیشنز اور گروپ بھی ہیں، جو ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ایسے ہی مداحوں نے امیتابھ بچن کا مجسمہ اب کولکتہ کے مندر میں بھی نصب کردیا۔ آل بنگال امیتابھ بچن فینس ایسوسی ایشن(اے بی ایف اے) نے امیتابھ بچن کی نئی فلم’سرکار تھری‘ سے پہلے اس کی کامیابی کے لیے جہاں منتیں مانگیں، وہیں انہوں نے یہ منت بھی مانگی تھی کہ اگر ان کے گرو امیتابھ کی فلم کامیابی گئی تو وہ ان کا مجسمہ مندر میں نصب کریں گے۔اے بی ایف اے ممبران نے مندر میں امیتابھ بچن کا فائبر گلاس سے تیارشدہ 25 کلو وزنی، اور 6 فٹ، 2 انچ لمبا مجسمہ نصب کیا۔امیتابھ بچن کا یہ مجسمہ ان کے مداح آرٹسٹ سبارتا بوس نے تیار کیا، جس میں انہیں ان کے سرکار تھری کے کردار کا روپ دیا گیا۔مجسمے کو نصب کرتے وقت ان کے مداحوں نے سرکار تھری میں ان کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی پہن رکھا تھا، جب کہ مداحوں نے ان کے مجمسے کی ا اتارتی اتارنے سمیت اس کی پوجا بھی کی۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم سرکار تھری 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی، اس فلم نے پہلے ہی دن بھارت میں 2 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار ۔ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم پر بات کرنا بیکار ہے کیونکہ زندگی ان تمام چیزو ں سے بہت آگے نکل چکی ہے۔بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے ہدایت کار راج کمار ہیرانی دے رہے ہیں جب کہ فلم میں رنبیر کے علاوہ منیشا کوئرالہ، پاریش راول، انوشکا شرما اور سونم کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سونم کپور مادھوری ڈکشٹ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

یہ کردار مختصر لیکن پاور فل ہے اور یہ سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی اصل زندگی میں ہونے والی قریبی دوستی اور پیار پر مشتمل ہے۔مادھوری ڈکشٹ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم پر بات کرنا بیکار ہے کیوں کہ زندگی ان تمام چیزو ں سے بہت آگے نکل چکی ہے، مادھوری ڈکشٹ آخری بار 2014 میں فلم ڈیڑھ عشقیہ میں نظر آئی تھیں اور وہ اب دوبارہ کب بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی اس کے جواب میں مادھوری نے مسکراتے ہوئے کہا بہت جلد۔ انہوں نے بالی ووڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ ہاں میں مانتی ہوں بالی ووڈ میں پہلے کے مقابلے میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔

ترقی یافتہ دنیا سے مقابلہ کرنے کےلئے تعلیم ضروری

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ملک میں غربت ، جہالت اور بے روزگاری دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے ، کسی بھی ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں جس کے وہ حقدار ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم اور ڈرامہ سیریل کے لئے مختلف شہروں اور دیگر مقامات پر گیا ہوں جہاں مجھے غربت ، جہالت اور بے روزگاری دیکھی اور چھوٹے چھوٹے بچے سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہیں ،مجھے یہ حالات دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ۔اگر انہی بچوں کو اچھے سکولوں میں تعلیم کے مواقع مل جائیں تو یہ بھی مستقبل میں جا کر پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں کارنامے انجام دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو خاص طور پر تعلیم ، صحت ، روزگار ، انصاف اور امن و امان کی صورتحال پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور ان مسائل کے سد باب کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے ۔ احسن خان نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا سے مقابلہ کرنے کے لئے ہماری قوم کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے ۔انہوں نے اپنی مصروفیات کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ان کی تین ڈرامہ سیریل زیر تکمیل ہیں اور اس کے ساتھ دو فلمیں بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جن میں سے ایک فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

گلو کار راحت فتح علی خان کا گوگل ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف ترین گلوکار راحت فتح علی خان نے گزشتہ رات دنیا کے سب سے مقبول اور بڑے سرچ انجن ”گوگل“ پر مداحوں سے براہ راست بات کی۔ راحت فتح علی خان وہ پہلے پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں مداحوں سے لائیو بات کرنے کے لیے گوگل کے امریکہ میں واقع ہیڈ آفس سے مدعو کیا گیا۔ راحت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کو لائیو پرفارمنس سے بھی محظوظ کیا۔ اس حوالے سے یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

اداکارہ میراکی سالگرہ پر ان کی عمر بارے پھر تنازعہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ میراکی سالگرہ کے موقع پر ان کی عمر کے بارے میں ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ میرا کا دعویٰ ہے کہ ان کی عمر ابھی صرف32 سال جبکہ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل عمر39سال ہے۔ دوسری طرف میراکا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا اورگوگل پرلکھی گئی ان کی تاریخ پیدائش غلط ہے وہ1976میں نہیں بلکہ1985میں پیدا ہوئیں جس کا ثبوت بھی ان کے پاس ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرا ہرسال اپنی سالگرہ پر عمر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کی بجائے یہی کہتی ہیں کہ خواتین سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیئے۔ میراکا کہنا ہے کہ وہ آج اپنی سالگرہ غریب اور یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گی۔

ہمایوں سعید سکینڈل پر پریشان نہیں ہوتے

لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ نے معروف اداکار ہماریوں سعید کیساتھ اپنے سکینڈل سے متعلق وضاحت کر دی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا ہے کہ ہمایوں سعید اپنے سکینڈلز پر پریشان نہیں ہوتے بلکہ لطف اٹھاتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ ”ساری بچیاں میری ہیں۔“تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے ا±شنا شاہ سے سوال کیا کہ ” ایک ایسا سکینڈل ہے جس پر ہم بڑے کنفیوز رہتے ہیں، کچھ دن پہلے آپ کی تصاویر ہمایوں سعید کے ساتھ لگی ہوئی تھیں، آپ نے اب تک اپنے سکینڈل کے بارے میں وضاحت کیوں نہیں کی؟“ ا±شنا شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اصول کی بات ہے، سمجھ نہیں آئی میں ان کیساتھ کیوں بیٹھی ہوئی تھی، ایک تو ہمایوں سعید کیساتھ بہت ساریوں کے سکینڈل ہوتے ہیں۔
اور وہ بیچارے بچتے نہیں، اور میرے خیال سے وہ بھی سکینڈلز کا لطف اٹھاتے ہیں، اور بہت خوش ہوتے ہیں کہ ”ساری بچیاں میری ہیں۔“انہوں نے کہا کہ ”یہ بہت ہی گندا اور برا سکینڈل تھا جو کسی بہت ہی افسردہ انسان نے فیس بک پر اپ لوڈ کیا اور میں جانتی ہوں کہ کس نے کیا، اس کے باعث میری اور ہمایوں سعید کی فیملی کے درمیان جھگڑا ہوا جو بعد میں حل ہو گیا۔ لیکن یہ ایسا نہیں تھا جیسے پیش کیا گیا۔ میں نے اس لئے وضاحت نہیں کی کہ اگر ایسا کرتی تو وہ سکینڈل بنانے والا جیت جاتا، میں اگر اس سکینڈل کی وضاحت کرتی تو وہ کل ایک نیا سکینڈل شروع کرتے اور پھر اس کی وضاحت کرتی اور پھر ایک نیا سکینڈل آتا اور میں اس کی وضاحت میں لگ جاتی۔

پاکستان کا جیتنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 304 رنز کا ہدف

ڈومینیکا(ویب ڈیسک ) پاکستان نے ڈومینیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز 174 رنز پر ڈکلئیر کردی جس کے بعد میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 304  رنز کا ہدف ملا ہے۔ڈومینیکا میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، اوپننگ بلے باز اور مڈل آرڈر کی جانب سے مایوس کن کارکردگی پیش کی گئی تاہم محمد عامر اور یاسر شاہ کی 61 رنز کی شراکت نے اننگز میں جان ڈالی اور قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز پر اننگز ڈکلئیر کی جس کے بعد میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 304 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ حسن علی نے بھی 15 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔گرین کیپس کی جانب سے ابتدائی 7 بلے باز محض 95 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز یونس خان بالترتیب 2 اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہرعلی 3، شان مسعود 21 اور بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔ وکٹ کیپبر بلے باز سرفراز احمد کی اننگز کا خاتمہ 4 اور اسد شفیق 13 رنز کے مہمان بنے جب کہ محمد عامر نے شاندار 27 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزیری جوزیف نے 3، شینن گیبرئیل اور دوندرا بشو نے 2،2 جب کہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل چوتھے روز میزبان ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شین ڈورچ 20 اور کپتان جیسن ہولڈر11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن مجموعی اسکور پر کوئی اضافہ کئے بغیر ڈورچ محمد عامر کا شکار بن گئے جس کے بعد محمد عباس ویسٹ انڈین بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹے اور ایک کے بعد ایک وکٹ لیتے چلے گئے۔ دوندرا بشو، الزیری جوزیف اور شینن گیبرئیل بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کا شکار بنے جب کہ پوری ٹیم 247 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو 129 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، یاسرشاہ نے 3، محمد عامر اور اظہرعلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔