عظیم کپتان مصباح الحق الوداع ، کرکٹ کا بادشاہ تخت چھوڑ گیا

جمیکا(نیٹ نیوز) پاکستان کے عظیم کپتان مصباح الحق اپنے کیرئر کے آخر ی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے، گرآﺅنڈ سے الوداع ہوتے ہوئے جذباتی مناظر دیکھے گئے۔تفصیلات کے مطابق76ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عظیم بلے باز مصباح الحق اپنے کیرئر کی آخری اننگز میں 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے، ان کے آﺅٹ ہوتے ہی سٹیڈیم میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، شائقین نے کھڑے ہوکر عظیم بلے باز کو رخصت کیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا،قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی میدان میں آوگئے اور انہوں نے اپنے بلوں کے ذریعے تاج نماراستہ بنایا جس کے اندر سے گزرتے ہوئے مصباح الحق پولین میں داخل ہوئے ،اس مناظر کو دیکھ کر پولین تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ وکٹ گرتے ہی یونس خان نے اپنا ہیلمنٹ اتار کر عظیم کپتان اور کھلاڑی کو گلے لگا کر رخصت کیا۔ گراﺅنڈ سے رخصت ہوتے ہوئے مصباح الحق کی آنکھیں آنسوﺅں سے نم تھیں۔ جبکہ مصباح الحق کی اہلیہ نے ہاتھوں پر بوسہ لے کر ان کی طرف بھیجا ،جسے سٹیڈیم میں موجود بڑی سکرین میں دکھایا گیا جس پر شائقین کی جانب سے تالیاں بجا کر داد دی گئی۔ اس موقع پر مصباح الحق کی بیٹی بھی ہاتھ ہلا کر اپنے والد کو گراﺅنڈ سے الوداع کر رہی تھی۔

فکسنگ کیس : پی ایس ایل فرنچائززکوشامل کرنیکافیصلہ

لاہور(نیوزایجنسیاں)پی سی بی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مشکوک کھلاڑیوں کی فرنچائزز سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹو میں فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے پی سی بی نے مشکوک کھلاڑیوں کی فرنچائزز کے مینجرز اور کوچز سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فرنچائزز انتظامیہ کا اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے طلبی کا امکان ہے۔فرنچائزز کے مالکان کو بھی تفتیش میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناءپر پی سی بی متعدد کھلاڑیوں کو پہلے ہی معطل کرچکا ہے جبکہ مزید کھلاڑیوں کو تحقیقات کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شرجیل خانکیخلاف آڈیو اور ویڈیو ثبوت ٹربیونل میں پیش

لاہور(نیوزایجنسیاں)فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی نے شرجیل خان کے جواب میں آڈیو اور ویڈیو ثبوت ٹربیونل میں پیش کر دیئے۔ کرکٹر کے وکیل نے دبئی میں کئے گئے کھلاڑیوں کے انٹرویوز کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔ کیس کی سماعت 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں پی سی بی نے شرجیل خان کے الزامات کے جواب میں اپنا مو¿قف پیش کر دیا۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی کے ویڈیو پیغام کی فرانزک رپورٹ بھی جمع کرا دی۔ شرجیل خان کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانزک رپورٹ تاخیر سے دینے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کیس پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ معطل کرکٹر کے وکیل نے دبئی میں کئے جانے والے انٹرویوز کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھا دیا۔ شرجیل خان کیخلاف پی سی بی کے گواہان میں آئی سی سی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کیخلاف 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہو گی۔

ڈبلیوڈبلیوای ریسلر”کارلیٹو“ نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار کر دی ہے اور متعدد ریسلرز کے پاکستان آنے کے بعد ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ”کارلیٹو“ نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے اپنے فیس بک پیج پر خبر دیتے ہوئے کہا کہ پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار ’کارلیٹو“ بھی شرکت کریں گے جو لوگوں کے منہ پر تھوکنے کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ ہر وہ پاکستانی جو گزشتہ کافی عرصے سے ریسلنگ دیکھ رہا ہے، کارلیٹو سے بخوبی واقف ہو گا۔دنیا بھر کے ہزاروں لوگوں کی جانب سے ناپسند کئے جانے والے کارلیٹو کے چاہنے والوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے۔ پرو ریسلنگ ایونٹ 17 مئی بروز بدھ کے ایم سی سٹی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہو گا جبکہ 19 مئی کو لاہور اور 21 مئی کو اسلام آباد میں بھی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

دہشتگردوں نے ”بلوچی“ بولنے والوں کو سائیڈ پر کھڑا کر کے کیا کہا؟, دیکھئے خبر

گوادر‘ کوئٹہ‘ مکران (نمائندگان‘مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر کے علاقے پشگان اور گنت میں نامعلوم مسلح افراد نے بے گناہ مزدوروں پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 مزدور جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فرنٹیئر کور نے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے گوادرمنتقل کردیا۔ جاںبحق ہونےوالوں کی شناخت ہوگئی جن کا تعلق سندھ کے علاقے نوشہرہ فیروز سے ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ نے گوادرمیں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچا کر دم لیںگے ۔کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی کے مطابق گزشتہ روز ضلع گوادرکے علاقے پشکان اورگنت میں تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں واقعات میں 10مزدور جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ،جاںبحق ہونے والوں میں سے 9مزدوروں کی شناخت محمد خان،علی دوست،شعبان ،عبدالحکیم ،رسول بخش،وحید،ظہیر، صدام،آصف کے نام سے جن کا تعلق صوبہ سندھ کے نوشہرہ فیروز علاقے سے ہیں جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے واقعہ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گوادر کے علاقے پشکان اور گنت میں پیش آیاہے ،حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے ،واقعہ کے عینی شاہد قادر بخش کے مطابق دو حملہ آور پشکان کی جانب سے آئے جنہیں دیکھ کر میں اٹھ گیا اوربلوچی میں ان کے ساتھ بات کی تو انہوں نے مجھے کہاکہ آپ سائیڈ پر ہوجاﺅ اس کے بعد مزدوروں کو اکھٹا کرکے گولیاں ماری گئی حالانکہ میں نے انہیں بتابھی دیا کہ ان مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے ،انہوں نے کہاکہ وہ ڈیڑھ سال سے یہاں کام کررہے ہیں ، ان کیلئے پہلے سیکورٹی تھی نہ ہی اب ہے ۔دریںاثناءجاںبحق ہونے والے مزدوروں کی نماز جنازہ 3بجے سینیٹر مرحوم اسحاق کرکٹ گراﺅنڈ میں 3بجے ادا کی جارہی ہے جس میں کورکمانڈر عامرریاض کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی موبائل سرد خانے گاڑیوں کے ہمراہ لاشوں کو لینے کراچی سے گوادر روانہ ہوگئے،لاشون کو گوادر سے کراچی پہنچایا جائیگا جہاں سے ان کو آبائی گاﺅں روانہ کیا جائیگا،واقعے کے بعد گوادر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ،واقعہ کے فوری بعد داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے گوادر میں مزدورو ں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور اس میں 10مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کی اس بہیمانہ واقعہ میں غریب اور بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنایاگیاہے جو دہشت گردوں کی بزدلی کا واضح ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے پھر چھپکے سے وار کیا ہے وہ بھی اپنے غیر ملکی آقاﺅں کی اشاروں پر ،انہوں نے کہاکہ اس سے بڑاظلم اور کیا ہوسکتاہے کہ لوگ دوسروں کی اشاروں پر اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بنائے ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو ان کے بلوں میں نشانہ بنا کر عبرتناک سزا دیںگے ،انہوں نے کہاکہ گوادر کی ترقی کے خلاف ہر ناپاک سازش کو ناکام بنایاجائےگا اور کسی کا بھی گوادر کی ترقی روکنے کا ارمان پورانہیں ہوگا،انہوں نے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اورجاںبحق اور زخمی ہونےوالے مزدوروں کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے واقعہ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگر دی میں بھار تی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ بلوچستان میں ترقی شرپسندوں کی آنکھ میں کھٹکنے لگی،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں بلوچستان میں ترقی کا سفر نہیں روک سکتیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی ملک دشمنوں کو نہیں بھارہی ہے،کل مستونگ میں دھماکا کر کے معصوم انسانوں کا خون بہایا آج گوادر میں مزدوروں سے جینے کا حق چھین لیا،لیویز حکام کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گوادار کے علاقے پشکان اور گنت میں پیش آیا جب مزدور پشکان گنز روڈ پر کام کر رہے تھے،اس دوران شرپسندوں نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں 10 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوئے،انہوں نے کہاکہ نہتے اور بے گناہوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے اپنی بزدلی اور کمزوری ظاہر کی،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں بلوچستان میں ترقی کا سفر نہیں روک سکتیں،واقعہ میں ملوث عناصر کی گردنیں دبوچ لیں گے،علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے گوادر میں مزدووں کے قتل کی مذمت کی۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نے گوادر کے علاقہ پشگن میں معصوم محنت کشوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی سطح کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے گوادر میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے اپنی بزدلی اور کمزوری ظاہر کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیرداخلہ بلوچستاننے کاہ کہ وقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا جس میں صوبائی سول و کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت فوجی قیادت نے بھی شرکت کی اور صوبے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی ‘ چیف سیکرٹری ‘ ایڈیشنل آئیجی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ‘ صوبے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے اس موقع پر صوبے میں پائیدار امن اور استحکام لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا جبکہ شرکاءنے اجلاس میں مستونگ اور گوادر واقعات کے شہداءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض گوادر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مزدوروں کی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔

منوہر کی حمایت پرجائلز کلارک شہریار سے ناراض

لندن (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی جانب سے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی حمایت کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک خوش نہیں ہیں اور اس کے نتیجے میں انٹرنیشنل الیون کا مجوزہ دور ہ پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے متعدد ارکان نے بھی یہ شکایت کی ہے کہ شہریار خان نے ششانک منوہر کی حمایت کے فیصلے کے سلسلے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی حالیہ اجلاس میں حمایت کی تھی۔شہریار خان کا موقف یہ ہے کہ ششانک منوہر نے بگ تھری کے خاتمے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس سال جون میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں نئے آئین کی منظوری سے بگ تھری کو اس کے منطقی انجام تک پہنچادیا جائے۔لیکن اس حمایت کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک کی حمایت سے دور ہوتا جا رہا ہے جو پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں اس سال جنوری میں لاہور کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انھوں نے پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال ستمبر میں جائلز کلارک کے توسط سے ہی انٹرنیشنل الیون پاکستان لانا چاہتا ہے جو تین میچ کھیلے گی لیکن جائلز کلارک کی ناراضی اس دورے پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔جائلز کلارک ششانک منوہر کے آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفے کے بعد چیئرمین بننے کے خواہش مند تھے لیکن ششانک منوہر کی جانب سے استعفیٰ واپس لینے کے سبب ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی اور انھیں آئندہ سال الیکشن تک انتظار کرنا ہو گا

آئی سی سی کی مصباح کو میچ ریفری سمیت 3 عہدوں کی آفر

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ کو بام عروج پر پہنچانے والے مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصباح وسیم راجہ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بننے والے پہلے پاکستانی ہونگے۔ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں پاکستان کا کوئی میچ ریفری نہیں ،اس کام کے لیے مصباح موزوں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو میچ ریفری بنانے کے لیے آئی سی سی پہلے ہی تیار ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستان ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ بیٹھ کر مستقبل کے منصوبوں پر غور کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سے مشاورت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ریٹائرمنٹ لینے والے ان دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مستقبل میں کس طرح بروئے کار لایا جائے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ’مصباح الحق اور یونس جب دورہ ویسٹ انڈیز سے واپس آئیں گے تو میں دونوں سے ملاقات کروں گا، ہمارے پاس ان دونوں پلیئرز کے لیے دو سے تین منصوبے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے مصباح الحق کو میچ ریفری بننے کی پیشکش نہیں کی البتہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تین ممکنہ آپشنز میں سے یہ ایک آپشن ہے‘۔شہریار خان نے کہا کہ ’مصباح الحق کے حوالے سے میرے پاس تین پلان ہیں ، پہلا پی سی بی اور پاکستان کرکٹ میں براڈکاسٹر کا، دوسرا آئی سی سی میچ ریفری اور تیسرا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کا آپشن موجود ہے‘۔انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس جو بھی ذمہ داری لینا چاہیں گے ان کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسی سمت میں سوچ رہے ہیں تاہم مصباح اور یونس سے بات چیت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

نوازشریف کی چینی صدر،ہم منصب سے ملاقات, سی پیک بارے اہم بیان

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ ایجنسیاں) چینی صدر ژی جن پنگ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی گریٹ ہال چائنا آمد پر شاندار استقبال کیا ¾ دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا ۔پاکستانی وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی ترقی میں شرکت کیلئے بیجنگ میں ہیں ¾چینی حکومت کے زیر انتظام 14 اور 15مئی کو منعقدہ فورم میں دنیا کے مختلف ممالک کے 29 سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں ¾ 130دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی فورم میں شرکت کریں گے۔گریٹ ہال میں پہنچنے پر چین کے صدر نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں ر ہنماﺅں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور اس مسئلہ کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے، چین کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہیں،پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ ۔ ہفتہ کو اپنے چینی ہم منصب لی کیان کے ساتھ عظیم عوامی ہال میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں بھارت کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مند ہے تاکہ کشمیر کے دیرینہ حل طلب مسئلہ کو ختم کیا جاسکے۔ وزیراعظم جمعہ کو چین کے دارالحکومت پہنچے جہاں وہ ”ون بیلٹ ون روڈ فورم“(او بی او آر) میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے اور اس میں چین کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری 46ارب ڈالر سے 56ارب ڈالر تک بڑھ چکی ہے، اتنی بڑی سرمایہ کاری کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جس کا مقصد عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے ۔ وزیر اعظم نے اس بات کا خصوصی ذکر کیا کہ چین کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہیں۔جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کی فراہمی کے مثالی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری سے اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کا دورہ چین پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی مناسبت سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر کرتا ہے۔ کانفرنس میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبے پر اقتصادی ترقی کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں اور سی پیک کے تحت بلوچستان میں کئی بڑے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے جو بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم نوازشریف کی چینی صدرشی جن پنگ سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی صدر کو حکومت کی کامیابیوں اور سی پیک پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا سٹرٹیجک پارٹنر ہے، سی پیک میں چین کی جانب سے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سرمایہ کاری کے مثبت اثرات نظر آئیں گے، سرمایہ کاری ہوگی تو انڈسٹری لگے گی روزگارملے گا اورسرمایہ کاری سے ترقی وخوشحالی آئے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی موجودگی پاک چین کیساتھ تعلقات میں قومی یکجہتی کا اظہارہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے اورمسئلہ کشمیرپر چین ہمارے ساتھ ہے وہ بھی بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ سی پیک ، ون بیلٹ ، ون روڈ بصیرت افروز اقدام کا اہم ترین جزو ہے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ آج پورا پاکستان چین میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں پاک چین دوستی کی جڑیں گہری اور مضبوط ہیں چین پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر نمایاں پیش کش ہوئی ہے ۔ سی پیک ، ون بیلٹ ، ون روڈ بصیرت افروز اقدام کا بہترین جزو ہے ۔ حکومت سی پیک کو عملی شکل دینے میں آپ کے عزم کو سراہتی ہے جبکہ محمد نواز شریف نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے اور صنعتی روٹر کے قیام پر بھی زور دیا ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزراءاعلی اور وزراءسمیت مشیروں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان چین میں ہمارے ساتھ بیٹھا ہے اس سے پاکستان کی مضبوطی کو تقویت ملی ہے ۔ پاک چین کی دوستی کی جڑیں گہری اور مضبوط ہیں اور آئندہ مستقبل میں بھی اسے مزید تقویت ملے گی ۔ چینی صدر نے پاکستان میں بھاشا ڈیم کی تعمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر دیکھتے ہیں اور پوری دنیا پاکستان اور چین کے ون بیلٹ اور ون روڈ کو ترقی کرتا ہوا دیکھے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوسرے روزپاکستان اورچین کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پردستخط کیے گئے ہیں۔ جن یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ، 21 صدی میری ٹائم سلک روڈ اورایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد، ایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت پردستخط اور گوادرائرپورٹ کے لئے 80 کروڑ آرایم بی تکنیکی اقتصادی تعاون کاسمجھوتہ کیا گیا جب کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اورحویلیاں ڈرائی پور ٹ کے قیام کافریم ورک طے پا گیا۔مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کے دوران گوادراورایسٹ بے ایکسپریس وے کے لئے اقتصادی وتکینکی تعاون کی مفاہمت اوراس مفاہمت کے تحت چین ایک ارب 10 کروڑآر ایم بی کا تعاون کرے گا۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ اس حوالے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت پانی و بجلی اور پلاننگ کمیشن چین کے حکام کے ساتھ مل کر ڈیم کی تعمیر پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کی نگرانی خود کروں گا۔بھاشا ڈیم 9 سال میں مکمل ہوگا جس سے پاکستانی عوام کو سستی بجلی میسرہوگی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بھاشا ڈیم سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔ چین اور پاکستان کے مابین دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ، تقریب میں وزریر اعظم نواز شریف اور چینی نیشنل انرجی ایڈ منسٹریشن اور دگر اعلیٰ حکام شریک تھے چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا بلند ترین ڈیم ہے جس میں سیفٹی کے ایشوز ہیں ، چینی ماہرین انکو حل کرنے کی کوشش کریں گے، چینی ماہرین نے کئی سال دیامر بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ پر کام کیا ، ڈیم کا مقام اایک مشکل پہاڑی سلسلے میں ہے جس کی وجہ سے تکنیکی مشکلات درپیش آتی ہیں ، قراقرم ہائی وے تعمیراتی سامان لے جانے کے لئے کافی نہیں ایک نئی ہائی وے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے،بھاشا ڈیم کے لئے پاکستان فنڈز فراہم کرے ،چینی کمپنی بھی فنڈز دینے کو تیار ہے ، ڈیم ایک بڑا منصوبہ ہے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے آگے بڑھانے میں مددملے گی،مکمل ہونے پر بجلی کی پیداوار اورزراعت کے لئے فائدہ مند ہو گا۔ قبل ازیں بیجنگ میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلی ،وفاقی وزرا،مشیرخارجہ اوردیگرحکام شریک تھے ۔چینی وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت پروزیراعظم محمد نوازشریف کا خیرمقدم کیاجبکہ وزیراعظم نوازشریف نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پرچین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کو اہم ترین دوست سمجھتا ہے اوربیلٹ اینڈ روڈ فورم کے چین کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔محمد نوازشریف نے کہا کہ دنیا کے اہم رہنماو¿ں کی فورم میں شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے پاکستان کے وفد میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلی شامل ہیں جو اس بات کی دلیل ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ہم سب ایک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نوازشریف نے چینی ہم منصب سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 56ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جس کے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کے پاور سیکٹر ،صنعت، انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور اس سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔ اسٹرٹیجک اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فری اکنامک زون اورگوادر بندر گاہ پر کام کی رفتا ر کو بہت بنانے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

آرمی چیف نے انڈیا کو سخت پیغام دیدیا۔۔۔

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آر چیف کو مقامی کمانڈر نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا مو¿ثر جواب دینے پر جوانوں کو سراہا جبکہ آپریشنل تیاریوں پر بے حد تعریف کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف شہید لیفٹیننٹ خاور کے والدین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر بھی گئے اور مادر وطن کے لیے لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، پاک فوج اپنے دفاع سے پوری طرح واقف ہے، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس مہم جوئی کے نتائج غیر ارادی ہوں گے بھارت نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔ واضح رہے کہ آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا ،جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے دفاع کے لئے بھرپور کارکردگی دکھانے والے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

مغل بادشاہ سے حساب لینے کا وقت آگیا۔۔۔

پشاور(این این آئی‘مانیٹرنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے تین بارڈر نہیں سبنھالے جاتے،ن لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں، عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹ لیا گیا،حکمران صرف گورنر رول کھناچاہتے ہیں۔پشاورکے دورے کے موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گاہ پر خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تین بارڈر حکومت سے نہیں سنبھالے جارہے،ہمارے وقت میں سب کے ساتھ بہتر تعلقات تھے،اکانومی کم سے کم ہوتی جارہی ہے،ہمارے وقت میں بجلی کے نرخ کم تھے،عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹ لیا گیا،حکمران صرف گورنر رول رکھناچاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بنی بنائی سڑکوں پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے فاٹا پرخرچ کیے جائیں،وہاں ایم پی ایز بنائیں جوترقیاتی کام کریں،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں،فاٹا میں گورنررولزلاکرخیبرپختونخوا پراپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھر سے کوئلہ نکال کر ساہیوال لاکر وہاں کی زمین بھی خراب کرتے ہیں،میری نظر میں اگر صوبے مضبوط ہیں تو فیڈریشن مضبوط ہے،ن لیگ کی نظر میں اگر اسلام آباد مضبوط ہءتو ملک مضبوط ہے،پاکستان بنا جمہوریت سے ہے اور جمہوری رہے گا،ہمیشہ آمریت سے مقابلہ کیا ہے،وارننگ دیتا ہوں کہ اس دفعہ کارکن انتخابات میں پولنگ سٹیشن پر بیٹھیں رہینگے ۔نظر بھی رکھیں گے اور ووٹ بھی لے کر جائینگے،شفاف انتخابات نہیں ہونگے تو کورٹ جائینگے، تین دن کے لئے آیا ہوں لیکن چار دن قیام کرونگا،مجھے گرمی یا سردی نہیں لگتی۔ پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں صرف آٹھ، نوماہ رہ گئے ہیں،الیکشن ہم نے جیتنا ہے، حکومت سے 3بارڈر سنبھالے نہیں جا رہے۔انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی، پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، بادشاہ سلامت سے حساب لیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری پشاور میں اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے حاجی عدیل کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی۔