حرام کھاتا ہوں نہ کھانے دیتاہوں, ترقی کیسے آئیگی گُربتادیا

چکری ، اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، اپنی ساری زندگی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نظریں نیچی ہوں، کوئی فیکٹری نہیں یا پٹرول پمپ نہیں بنایا۔ ہمیشہ یہ ہی چاہا کہ جب حکومت ملے تو ملک کا پیسا عوام کی خدمت میں نچھاور کروں اور جب اپوزیشن میں آو¿ں تو حق کی آواز بلند کرسکوں اور کوئی مجھے خرید نہ سکے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فیصلے گلیوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ منتخب پارلیمان، اعلی عدالتوں اور عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں، کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلمان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ، مسلمانوں کیلئے کھڑا ہونا میرے ایمان کا حصہ ہے، ہر اس شخص کی حمایت کروں گا جس پر مسلمان ہونے کی وجہ سے الزام لگایا جاتا ہے۔چکری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا آج حالات بہت ابتر ہیںآج حلال اور حرام میں تمیز ختم ہوگئی ہے ، چراغ لے کر بھی نکلو تو اچھے لوگ نہیں ملیں گے۔ خدا کیلئے ان لوگوں کا ساتھ دیں جو اچھے ہیں اور ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ تبدیلی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں، خدا کیلئے ان پر دھیان نہ دینا، ان کے دائیں اور بائیں وہ لوگ کھڑے ہیں جنہوں نے ملک کا تیا پانچہ کیا ، کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور ہر موسم کے ساتھ اپنے لیڈر تبدیل کیے۔ آج کل لوگ بڑے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، یہ ملک نعروں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے تبدیل ہوگا۔ ملک میں ترقی دھرنوں اور افراتفری سے نہیں سی پیک، موٹروے اور بجلی سے آئے گی۔انہوں نے کہا جب حکومت میں ہوتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ ترقی ہو اور انصاف ہو، پینتیس سال سے سیاست میں ہوں بہت بار مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری پارٹی سے وفاداری میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے، جھوٹا ہوں نہ ہی جھوٹے لوگوں کو پسند کرتا ہوں ، پارٹی قیادت کے سامنے بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی۔وفاقی وزیرداخلہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 1985میں چونترامیں کہیں بجلی،پل اورواٹرسپلائی کانظام نہیں تھا،ہم نے چونترامیں ترقیاتی کام کروائے اوربجلی فراہم کی،جہاں صرف گدھے چلتے تھے وہاں بھی سڑکیں بنوائیں۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن میں رہ کرہمیشہ حق اورسچ کی بات کی، ہرالیکشن میں نئے پرند ے آجاتے ہیں کہ چونترا کوپیرس بنادیں گے مگر کبھی بھی ایسا نہیں ہوا۔

یہ کام نہیں ہونے دونگا, اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی انتخابات لڑنے کا پورا حق ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈان لیکس میں ایسی زبان استعمال کی گئی جو نرنیدر مودی پاک فوج کیلئے استعمال کرتاہے،ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ تھاجبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کا نتیجہ قوم کے سامنے آنا چا ہیے۔انہوں نے کہاکہ میری منی ٹریل کیلئے کسی قطری شہزادے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ میری منی ٹریل کی تمام تر تفصیلات میری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات لڑنےکا حق ہے جبکہ الیکشن اصلاحات پر تجاویز قبول نہ کیں توکسی اورفورم کاسوچیں گے،ہم انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز لے کرجارہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہاہے کہ پاکستان مخالف خبر سے ہر شہری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ¾ حقائق کو قوم کے سامنے رکھنے کیلئے مکمل رپورٹ کااجراءناگزیر ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتہ کو ہوا جس کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدارت کی ۔مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے مستونگ میں دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گوادر میں مزدوروں کے قتل پر بھی گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا گیا اور مقتولین اور شہداءکیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اجلاس کے دور ان اجلاس میں ڈان لیکس کے انجام پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا جاری کر دہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ متنازعہ خبر کی صورت میں افواج پاکستان پر حملہ حکومت اور عساکر پاکستان کا آپس کا معاملہ نہیں ۔کہاگیا کہ پاکستان مخالف خبر سے ہر شہری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی بیان کے مطابق حقائق کو قوم کے سامنے رکھنے کیلئے مکمل رپورٹ کااجراءناگزیر ہے ¾بیان میں کہاگیا کہ اجلاس میں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور اس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بیان میں کہاگیا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ قبول کرتی ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے بیان کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر لازم ہے کہ وہ شفاف ترین انداز میں تحقیقات مکمل کرے ۔بیان میں کہاگیا کہ لازم ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ مدت کے اندر اپنی تحقیقاتی مکمل کرے بیان کے مطابق تحقیقات میں تاخیر سے معاملے کو التواءمیں ڈالنے کا تاثر ملے گا۔اجلاس میں اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اجلاس میں آئندہ انتخابات میں مکمل شفافیت لانے کیلئے باضابطہ انتخابی اصلاحات کے حق میں بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔اجلاس میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی، جماعتی آئین میں ترامیم اور انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر بھی مفصل اظہار خیال کیا گیا سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم منظوری کیلئے مجلس عاملہ کے روبرو پیش ہوئے ¾مجلس عاملہ کی جانب سے مجوزہ ترامیم متفقہ طور پر منظوری اور ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابا ت کے انعقاد کی متفقہ منظوری دی گئی اجلاس کے دور ان چیف الیکشن کمشنر سینٹر اعظم سواتی کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار انداز میں مقررہ وقت کے اندر انتخابی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی مرکزی مجلس عاملہ نے کسان خصوصاً گندم کے کاشتکار کے ساتھ حکومتی رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کا انتخابات لڑنے کا حق ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز لیکر جارہے ہیں، الیکشن اصلاحات پر تجاویز قبول نہ کیں تو کسی اور فورم کا سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹرل امپائر کے تحت الیکشن سے پہلے شفاف الیکشن کا کہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں قومی سلامتی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 22 مئی کو جے آئی ٹی کی تحقیقات سپریم کونسل کے سامنے لائی جائینگی۔

وزیراعلیٰ کی ترک صدر سے ملاقات, عوام کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے او ر بجلی کا سب سے بڑا صارف بھی ہے-توانائی کی طلب ا وررسد میں خلا کو پر کرنے کےلئے پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی کی پیداوار کےلئے فوری کاوشیں و اقدامات شروع کئے-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کوئلے ،گیس، سولر، ہائیڈرو اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جا رہاہے اورصوبے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے- انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کی بہترین فضا کی بدولت پنجاب میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی ہے اوراس کے نتیجہ میں پنجاب کے توانائی سیکٹر میں غیر معمولی طو رپرمنصوبوں میں اضافہ ہواہے-8ہزار سے زیادہ میگا واٹ کے بجلی کے حصول کےلئے آئی پی پیز اور پبلک پاور پراجیکٹ کے اصولوں پر منصوبے آگے بڑھائے جا رہے ہیں- انہوںنے کہاکہ مختلف ایندھن کے استعمال کی بنیاد پر جاری یہ منصوبے مختلف مراحل میں ہیں- انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت بھی پنجاب میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبے لگائے جا رہے ہیں-1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوچکاہے اور اس سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوگیاہے جبکہ دیگر منصوبوں میں 660میگاواٹ کامظفرگڑھ پاور پلانٹ، رحیم یارخان میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ اور 660میگا واٹ کول پاور پلانٹ جبکہ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں1000 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ شامل ہیں- وزیراعلی نے کہا کہ توانائی کے ان منصوبوںکے لئے چین کے مالیاتی ادارو ںنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے- انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کوفوری ریلیف کی فراہمی کے لئے آف گرڈ سولر پاور سلوشنز کا بھی آغاز کیاہے-وزیراعلی اجالا پروگرام کے تحت بجلی سے محروم گھروں کو سولر ہوم سلوشنز فراہم کئے جا رہے ہیں-سرکاری اداروں میں شمسی توانائی کو فروغ دیا جا رہا ہے- صوبے میں 20ہزار بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام بنایاگیاہے -بنیادی مراکز صحت کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت بہت سی چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر توانائی کے متعدد منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے-حکومت پنجاب او رچینی سرمایہ کارو ںکے مابین بہترین اشتراک کار موجود ہے-ہم نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے ذرےعے پنجاب میں توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے -انہوںنے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہاہے اورتوانائی منصوبوں پر دن رات کام کر کے انہیں تیز رفتاری سے مکمل کیاجا رہاہے- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج بےجنگ مےں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مختصر مدت مےں ساہےوال کول پاورپراجےکٹ سے بجلی کی پےداوار کا آغازبہت بڑی کامےابی ہے اورمےں ساہےوال کو ل پاورپراجےکٹ سے بجلی کی پےدا وار شروع ہونے پر پوری قوم کو مبارکباددےتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ اس منصوبے نے کم مدت مےں بجلی کی پےداوار کر کے نہ صرف دنےا بلکہ چےن کا بھی رےکارڈ توڑ دےا ہے ۔ساہےوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کے آغاز کی خبر نے مےرے دورہ چےن کی خوشےوں کو مزےد دوبالا کردےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جس رفتار اورمعےار کےساتھ ساہےوال کول پاور پلانٹ پر کام کےا گےا ہے اسکی مثال پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں نہےں ملتی ۔وزےراعظم محمد نوازشرےف 1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کا اسی ماہ افتتاح کرےں گے اوراس منصوبے سے لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ کم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ مےںچےن کی قےادت،منصوبے پر کام کرنے والی چےنی کمپنےوں کے اعلی حکام،کارکنوں اورپنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں کی محنت کو سراہتا ہوں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے نے رفتار کے حوالے سے دنےا مےں نےا عالمی رےکارڈ قائم کےا ہے اورچےن مےں بھی اتنی پےداواری گنجائش کا منصوبہ اتنی جلدی مکمل نہےں ہوا ۔ساہےوال کول پاور پلانٹ ملک کی تارےخ کا عظےم الشان منصوبہ ہے۔پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں کسی بھی منصوبے کواتنی قلےل ترےن مدت مےں مکمل نہےں کےا گےااورےہ پلانٹ چلنے سے لوڈ شےڈنگ مےں مجموعی طورپر گرمےوں مےں25فےصد لوڈ شےڈنگ کمی واقع ہوگی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے بےجنگ مےں ترکی کے صدر رجب طےب اردوان سے ملاقات کی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور،پاک ترک تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے پنجاب کے ہےلتھ کےئر سسٹم مےں بہتری کےلئے بھر پور تعاون پر ترک صدر رجب طےب اردوان سے اظہار تشکر کےا ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بےجنگ مےں اپنے عزےز بھائی رجب طےب اردوان سے ملاقات کی دلی مسرت ہوئی ہے اورمےںاپنی خوشی کو الفاظ مےں بےان نہےں کرسکتا۔پاک ترک عوام کے رشتے دلوں سے جڑے ہوئے ہیںاور ترکی اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہےں ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے رجب طےب اردوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی موجودہ ترقی آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں ترک حکومت کی انتھک محنت، جذبہ ایثار اور مثالی فراست کی آئینہ دار ہے اور آپ کی تاریخ ساز رہنمائی میں ترکی کاسابلانکا سے لےکر کوالالمپور تک ممالک کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ترک عوام نے حالےہ ریفرنڈم میں آپ کی جرا¿تمندانہ قےادت کو ووٹ دے کرثابت کےا ہے کہ محنت، خدمت اور دیانت کی سیاست کا کوئی نعم البدل نہیںاور ترکی کے عوام نے آپ کی عظیم قیادت پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کی ہے – وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کے مفادات کاتحفظ کیاہے اوراس ضمن میںمسلم لیگ (ن )کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں کسانوں کی فلاح وبہبود اورریلیف کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیاہے جس کے زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم اورکسان بھائیوں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کپاس کی بوائی کے سیزن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی،غذائی خود کفالت اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اورحکومت نے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے اوربھرپور پیداوار کے حصول کے لئے بہت سے اہم اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار قومی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے اورامسال صوبہ بھر میں6ملین ایکڑ کپاس کے زیر کاشت رقبہ سے 10ملین گانٹھ کا پیداواری ہدف مقر ر کیاگیاہے۔کاٹن زون میں کاشتکاروں کو زرعی ماہرین مشاورت فراہم کرر ہے ہیں جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کےلئے پنجاب حکومت نے 100ارب روپے سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا ہے۔ کپاس کے کاشتکار اس بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اوراپنی کپاس کی فصل کےلئے بلاسود قرضے حاصل کریں۔ہماری حکومت کسان کی خوشحالی کو ملک کی خوشحالی سمجھتی ہے اورزرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، جس طرح سستی کھاد کے باعث کاشتکاروں کو بے پناہ فائدہ ملاہے اورگندم کی شاندار فصل ہوئی ہے ،اسی طرح اس بار مجھے امید ہے کہ کپاس کی فصل بھی شاندار رہے گی۔باہمی مشاورت سے زراعت کودرپیش مسائل کے حل کےلئے اورکاشتکاروںکی خوشحالی کےلئے آئندہ بھی موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے اورمستقبل قریب میںمیرے کسان بھائیوں کومزید خوشخبریاں ملیں گی۔زرعی شعبہ کی ترقی اورکاشتکاروںکی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہو گا۔ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور بہتر حکمت عملی کے باعث آئندہ برسوں میں اہم فصلوںکی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوادر کے علاقے مےں سڑک کی تعمےر مےں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدےد مذمت کی ہے۔وزےراعلیٰ نے فائرنگ مےںمزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کےا ہے اورجاں بحق ہونے والے مزدوروںکے لواحقےن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزےت کےاہے۔ وزےراعلیٰ نے زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت ےابی کےلئے دعا کی ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش کررہا ہے لےکن پوری قوم دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامورادےب اورمحقق محمد علی چراغ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کےا ہے ۔ وزےراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں جےسے عظےم رشتے کا کوئی نعم البدل نہےں ،ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے۔چےن مےں ہونے کے باوجود ہر لمحہ مےری عظےم والدہ کا انمول پےار،محبت اوراےثار مےرے ساتھ ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام مےںکہا کہ آج مےں جس مقام پر ہوں، اس مےں مےرے مرحوم والد کے ساتھ مےری والدہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اورماں ایک ایسا رشتہ اور ایک ایسا تعلق جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں ہے۔دےن اسلام ماں کےساتھ حسن سلوک اور انکے حقوق کی ادائیگی پر بے پناہ زوردےتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان ، دین ، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا۔ ماں وہ عظمت اور نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔

عمران خان نے الیکشن کا اعلان کر دیا

اسلام آبا د (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن11 جون کو شروع ہونگے ۔ دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حصہ لے سکیں گئے ۔