لیپ ٹاپ رکھنے والوں کیلئے بری خبر ، پابندی کی تیاریاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے دوران پروزا لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس پر پابندی کو مزید وسیع کرتے ہوئے یورپین یونین تک بڑھانے کا امکان ہے جس سے دنیا کے مصروف ترین فضائی راہداری میں سفری انتظام میں افراتفری ہوگی۔منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ائرلائن حکام کا کہنا ہے کہ یہ محض وقت کا معاملہ ہے جبکہ یورپین حکومتوں نے امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ سے فوری مذاکرات کیے۔اس پابندی سے اٹلانٹک روٹ سب سے زیادہ متاثر ہوگا جہاں سے روزانہ 400 سےزائد پروازیں سالانہ 6 کروڑ50 لاکھ کے قریب افراد لے کر یہاں سے گزرتی ہیں جس میں زیادہ تر کاروباری حضرات سفر کررہے ہوتے ہیں جن کا دوران سفر اپنے کام کا انحصار لیپ ٹاپ پر ہوتا ہے۔یہ پابندی تعداد کی تعداد کو دیکھتے موجودہ پابندی کی تعداد بہت کم ہے جو مارچ میں عائد کی گئی تھی جبکہ اس سے روزانہ 10 شہروں سے آنے والی 50 پروازیں متاثر ہوتی ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔ پابندی کا بنیادی مقصد نئے خطرات سے بچنا ہے اور کارگو کے احاطےکو لیتھیم بٹیریوں والی الیکٹرانک ڈیوائسز سے محفوظ رکھنا ہے جو آگ لگنے کے خطرات کے لیے مشہور ہیں۔یورپین یونین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو تجویز کردہ پابندی کے معاملے پر مذاکرات کے لیے اگلے ہفتے برسلز آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین طلاق ۔ تاجر کو کروڑوں پاﺅنڈ کی ادائیگی کا حکم

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کی ایک عدالت نے گیس اور تیل کے سابق تاجر کو اپنی سابقہ بیوی کو 45.3 کروڑ پاو¿نڈ (58 کروڑ امریکی ڈالر) کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا ہے ،یہ ملکی تاریخ میں طلاق کے نتیجے میں کسی بھی خاتون کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ تاجر اور اس کی 41 سالہ مطلقہ بیوی دونوں ہی روسی نژاد ہیں۔ انہوں نے 20 سال قبل ماسکو میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ بعد ازاں یہ جوڑا برطانیہ منتقل ہو گیا۔برطانوی عدالت کے جج کے مطابق مطلقہ خاتون کو مجموعی “ازدواجی اثاثوں” کا 41.5% حصّہ دیا گیا ہے جو خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کے ساتھ گزارے جانے والے بیس برسوں کا زرِ تلافی ہے۔ جج کا کہنا ہے مذکورہ مطلقہ نے بیس برس تک کسی بھی خادمہ یا ملازمہ کی معاونت کے بغیر خاتونِ خانہ ہونے اور دونوں بچوں کی تربیت کی ذمے داری انجام دی۔

آئی پی ایل میں آج آخری دو میچ ہونگے

پونے (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) اتوار کو آخری دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں رائزنگ پونے سپرجائنٹ اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بعد بڑا قدم

لاہور (ویب ڈیسک)پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں زیر تفتیش کھلاڑیوں کی فرنچائز کے کوچز اور مینجرز سے بھی پوچھ کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل کے دوران اٹھنے والا طوفان ہر روز زور پکڑتا جارہا ہے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی انٹری ہو رہی ہے۔اب پی سی بی نے فکسنگ اسکینڈل کے دائر تفتیش کو وسیع کرتے ہوئے فکسنگ اسکینڈل میں زیر تفتیش کھلاڑیوں کی فرنجائز کے مینجرز اور کوچزسے بھی پوچھ کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ خبریں پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ فکسنگ اسکینڈل میں2امپائر اور2فرنچائز مالکان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

سپاٹ فکسنگ میں ملوث ناصر جمشید اور خالد لطیف کی بکیئے سے گفتگو ، ٹیپ بھی سامنے آ گئی

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ سکینڈل کا اونٹ اب تک کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا۔ خالد لطیف کے وکیل کی طرف سے پی سی بی پر کردار کشی کا الزام لگائے جانے کے بعد ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں دو افراد کسی یوسف بکی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آڈیو میں مبینہ طور پر ناصر جمشید کہتے ہیں کہ یوسف بکی کی فکر مت کریں، اس کے پیچھے گورا ہے، ٹینشن نہ لیں بات کہیں نہیں جائے گی۔ ناصر جمشید نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی کمپنی کا نام خراب نہیں کرنا، بندہ اعتبار کا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 9 فروری کو خالد لطیف اور شرجیل خان بکی کو ملے۔

ایشوریارائے کی نئی تصاویر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ممبئی ( ویب ڈیسک ) فلمی کیرئیر کے آغاز سے اب تک دبلی پتلی نظر آنے وا لی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تازہ تصاویرنے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر انکے مداح بھی ہکا بکا ہیں۔ تصاویر میں 43سالہ اداکارہ پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند دکھائی دے رہی ہیں۔ ایشوریا رائے 19اور 20مئی کو ریڈ کارپٹ میں شرکت کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں ایشوریا رائے نے بیبی پنک رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت اور پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنی گود میں بچی کو بھی اٹھا رکھا ہے۔اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ایشوریا رائے نے سرمئی رنگ کا لبا س زیب تن کر رکھا ہے جبکہ انکا چہرہ زیادہ بھرا ہوا اور تروتازہ نظر آرہا ہے۔

رنبیر کپور کی شادی بارے اہم اعلان ، لڑکی پسند کر لی گئی

ممبئی( ویب ڈیسک ) رنبیر کپور کے والدین کو ان کی شادی کی فکر ستانے لگی جس کے لیے ان کی والدہ نیتو سنگھ نے لڑکی بھی پسند کرلی ہے۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کا کئی اداکاراو¿ں کے ساتھ معاشقہ رہا ہے جس میں انڈسٹری کی صف اول کی اداکارائیں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ نوجوان اسٹار کا فلمی ستارہ بھی عروج پر ہے اور وہ ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کررہے ہیں لیکن اب ان کی شادی کی افواہوں نے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیرکپور نے گزشتہ سال ساتھی اداکارہ کترینہ کیف سے 7 سالہ معاشقے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد اب ان کی والدہ و اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی بیٹے کی شادی کرنے کی ٹھان لی ہے اور لڑکی بھی پسند کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتو سنگھ نے رنبیر کے لیے لندن کے نامی گرامی خاندان کی لڑکی کو پسند کیا ہے اور اس حوالے سے وہ لڑکی کی فیملی سے ملنے لندن بھی گئی تھیں جس کے بعد اب جلد ہی رنبیر کی شادی کی تاریخ طے کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب رنبیر کے تایا و اداکار رندھیرکپور نے بھی دبے الفاظ میں رنبیر کے لیے رشتے تلاش کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی اپنے بھتیجے کو فی الحال شادی نہ کرنے کامشورہ بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم اور ”جگا جاسوس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مشہور گلوکار جسٹن بیبر نے بھارتی دورہ کیوں ادھورا چھوڑا ، وجہ سامنے آ گئی

ممبئی( ویب ڈیسک) معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر گرمی کے باعث بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔معروف گلوکار جسٹن بیبر بھارت میں ہونے والے کنسرٹ کے لیے 9 مئی کو ممبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے کنسرٹ میں شرکت کی اور انہیں سیرو تفریح کی غرض سے دہلی اور آگرہ جانا تھا تاہم ممبئی کی گرمی نے گلوکار کو فوراً ہی بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر ممبئی میں کنسرٹ کے بعد تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ جانے کے خواہشمند تھے جس کے لیے باقاعدہ تیاری بھی کرلی گئی تھی جب کہ گلوکار کے اعزاز میں کئی نامور شخصیات نے عشائیے بھی رکھے تھے لیکن ممبئی کی گرمی نے نوجوان گلوکار کو کنسرٹ کے فوراً بعد ہی بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا۔جسٹن بیبرممبئی میں کنسرٹ کے دوران ہی گرمی کی شدت کا اظہار کرچکے تھے جس پر وہ کنسرٹ کے بعد ہوٹل جانے کی بجائے سیدھا ایئرپورٹ چلے گئے جہاں سے انہوں نے جنوبی افریقہ کی پرواز پکڑ لی جب کہ گلوکار کی ایئرپورٹ پر شرٹ تبدیل کرنے کی تصاویریں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار جسٹن بیبر نے ممبئی میں ہونے والے لائیو کنسرٹ کے نام پر بھارتیوں کو بے قوف بنایا اور کئی گانوں پر صرف ہونٹ ہلاتے رہے۔

سٹار فٹ بالر میسی کی شادی بارے تازہ ترین خبر

بارسلونا (ویب ڈیسک )ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میسی اسی سال تیس جون کو دلہا بنیں گے۔لائنل میسی نے اپنی دوست انٹونیلا روکوزو سے شادی کا فیصلہ گزشتہ برس کیا تھا لیکن شادی کی تاریخ کا اعلان اب کیا ہے۔اسٹار فٹبالر کی شادی ارجنٹینا میں ان کی تیسویں سالگرہ کے چھ دن بعد ہو گی۔

ڈیرن سیمی کا مصباح اور یونس بارے اہم بیان ، ہلچل مچ گئی

ڈومینیک(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مصباح الحق اوریونس خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ” میں ہمیشہ سے ہماری ٹیم کے بیٹنگ مینٹور یونس خان کی عزت کرتا تھا،وہ ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیںجو مشکل صورتحا ل میں زیاد ہ عمدہ پرفارم کرتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ،میں انہیں شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ میں کپتان مصباح الحق کو سلیوٹ کرتا ہوں،میں ان کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلا ہو ا ہوں،وہ مشکل صورتحال کے کھلاڑی ہیں اور میں دونوں لیجنڈ کھلاڑیوں کو سلیوٹ کرتا ہوں،پاکستان کرکٹ ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کرے گی۔