یکم رمضان کس تاریخ ہو گا ؟محکمہ موسمیات نے اشارہ دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا کہ یکم رمضان المبارک 28 مئی کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ چاند 27 مئی کو نظر آئے اور یکم رمضان المبارک 28 مئی بروز اتوار کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔دوسری جانب رویت حلال کمیٹی کے ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس بھی 27 مئی کی شام کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی بڑی کامیابی، 70ہزار پولنگ سٹیشنز گوگل میپ سے منسلک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کے سنگ ہوگئی۔چیف الیکشن کمشنر نے ستر ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کرنے کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل میپ سے منسلک کیا ہے۔ سسٹم کا عملی مظاہرہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ستر ہزار پولنگ اسٹیشنوں کا سروے کر کے تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں۔ موبائل کی ایک کلک سے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن سے متعلق تمام معلومات حاصل ہو سکے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں سات سو اٹھاون جبکہ سندھ میں سات سو اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔

عمران خان کا کرین سے گرنا حادثہ یا کچھ اور ؟ہولناک انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں نے اپنی اپنی شخصیات شامل کر دی تھیں۔ جن میں سے ایک دو شخصیات چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ دو تین ابھی بھی موجود ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر عمران خان کے کرین سے گرنے کے واقعہ پر اس وقت تحقیقات ہوتیں کہ کیا عمران خان کا کرین سے گرنا ایک حادثہ تھا کہ جان بوجھ کر کروایا گیا تھا؟ تو بہت ساری چیزیں سامنے آ جاتیں۔اس وقت کچھ ایسی شخصیات بھی تھیں جوہسپتال کے آئی سی یو میں یہ دیکھنے جا رہی تھیں کہ کیا عمران خان خدانخواستہ مفلوج ہو گئے ہیں یا دوبارہ کھڑے ہو جائیں گے۔ ہسپتال سے عمران خان سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹس جا رہی تھیں۔

ایک ہیٹ ، 2 سوٹ اور 6 دن ، چین جانیوالے ایک وزیر اعلیٰ کا سامان ، بوجھئیے کون ہے ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور تین صوبائی وزراءاعلیٰ کے ہمراہ 6 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر خاتون اول بھی ہمراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف عام طور پر صوبے میں اپنے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انتہائی سادہ لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں تاہم یہ تو سب کو معلوم ہے کہ وہ ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں اور اسی حوالے سے جب وہ دورے پر جاتے ہیں تو اپنے کپڑوں سے زیادہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور کوئی خاص تیاری نہیں کرتے ہیں لیکن عمومی طور پر عوام انہیں ایک ٹوپی پہنے ہوئے لازمی دیکھتی ہے اور ممکنہ طور پر وہ ٹوپی ان کی پسندیدہ ہو سکتی ہے اسی لیے وہ جہاں بھی جاتے ہیں اپنی ٹوپی اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ تصویر میں اس ٹوکری نما بیگ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹوپی ہی موجود ہے اور وہ اگر ملک سے باہر جائیں تو اسے ساتھ لے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ اس وقت چین کے چھ روزہ دورے پر ہیں اور وہ اپنے ہمراہ صرف دو سوٹ اور ایک اپنی یہی ٹوپی لے کر گئے ہیں۔

شدید سائبر حملہ ، ہزاروں کمپیوٹرز لاک

لندن(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر شدید سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک ہو گئے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان اداروں سے کمپیوٹر کھولنے کے لیے تین سو ڈالر بِٹ کوئن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 74 ملکوں میں اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین ان واقعات کو ایک مشترکہ حملے کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ ایک ماہر نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے ہزاروں کمپیوٹروں میں وانا کرائی نامی رینسم ویئر دیکھا ہے۔ رینسم ویئر وہ کمپیوٹر وائرس ہوتا ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلیں لاک کر دیتا ہے اور اسے کھولنے کا معاوضہ مانگا جاتا ہے۔ ایک اور ماہر نے کہا ہے کہ رینسم ویئر 74 ملکوں میں دیکھا جا چکا ہے اور اس فہرست میں مزید ملک شامل ہو رہے ہیں۔بعض ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر انفیکشن کا تعلق ایک ہیکر گروپ ‘دی شیڈو بروکرز’ سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مائیکروسافٹ کمپنی نے گذشتہ مارچ میں اسی قسم کے حملے سے بچنے کے لیے ایک پیچ جاری کیا تھا لیکن بہت سے کمپیوٹروں میں یہ انسٹال نہیں ہو سکا۔ برطانیہ کا ادارہ صحت این ایچ ایس بھی اس حملے کا نشانہ بنا ہے۔اس کے علاوہ یورپ کے کئی اور ادارے بھی زد میں آئے ہیں۔ ٹیلی کام کمپنی ٹیلی فونیکا نے ایک بیان میں کہا کہ اسے سائبر حملوں کے واقعات کا پتہ چلا ہے لیکن اس سے اس کے گاہک اور سروسز متاثر نہیں ہوں گے۔بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئبرڈرولا اور گیس نیچرل بھی متاثرین کی فہرست میں شامل ہیں۔

بھارت کا پھر حملہ , پاکستان کیساتھ گھمسان کارن پڑ گیا

مظفر آباد(ویب ڈیسک )بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے 7مختلف سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3شہری شدید زخمی ہوگئے جبکہ عمارتوں اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کے روز 7بجے لائن آف کنٹرول کے سہانہ کوٹ سیکٹر کے 7مقامات کیرالہ،کھوٹی رٹہ، کوٹ تیرا ،سبزکوٹ ،بروا ٹانڈر اور خجر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 3شہری حاجی محمد یونس ریحانہ بی بی اور ثمینہ گل شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے 6گھنٹے تک مسلسل منع طوڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا ۔

وقف املاک بورڈ میں میگا کرپشن ، ذمہ دار کون ، دیکھئے خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورنے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والی 1870 ملین کے گھپلے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان چوہدری محمد علی اور چوہدری محمد عمران کو گرفتار کرلیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم چوہدری محمد علی متروکہ وقف املاک بورڈ میں وائس چیئر مین (گریڈ 20)کے عہدے پر فائز رہا اور آصف ہاشمی کا قریبی ساتھی تھا جس کو نیب لاہور نے عسکری 10 سے گرفتار کیا۔ ملزم کے دوران ملازمت 200 ملین روپے کی کرپشن ہوئی شریک ملزم چوہدری محمد علی ایم ایس ہائی لنکس پرائیویٹ کمپنی کا 5% کا شئیر ہولڈر تھا۔ ملزم کی گرفتاری شالیمار ٹاﺅن سے عمل میں لائی گئی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے نیب کو مطلوب تھا۔ نیب لاہور نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے احتساب عدالت سے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے چین جاتے ہی سب سے بڑا کام کر دکھایا

بیجنگ(ویب ڈیسک ) پاکستان اورچین نے بھاشا ڈیم کی تعمیر اور اکیسویں صدی میری ٹائم سلک روڈ منصوبوں سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوسرے روزکے دوران پاکستان اورچین کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پردستخط کیے گئے ہیں۔ جن یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ، 21 صدی میری ٹائم سلک روڈ اورایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد، ایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت پردستخط اور گوادرائرپورٹ کے لئے 80 کروڑ آرایم بی تکنیکی اقتصادی تعاون کاسمجھوتہ کیا گیا جب کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اورحویلیاں ڈرائی پور ٹ کے قیام کافریم ورک طے پا گیا۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے دوران گوادرائرپورٹ ودیگرمنصوبوں کے لئے اقتصادی تکنیکی تعاون پرسمجھوتہ جب کہ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے تعاون کی مفاہمت طے پاگئی۔ گوادر اورایسٹ بے ایکسپریس وے کے لئے اقتصادی وتکینکی تعاون کی مفاہمت اوراس مفاہمت کے تحت چین ایک ارب 10 کروڑآر ایم بی کا تعاون کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ اس حوالے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت پانی و بجلی اور پلاننگ کمیشن چین کے حکام کے ساتھ مل کر ڈیم کی تعمیر پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کی نگرانی خود کروں گا۔ بھاشا ڈیم 9 سال میں مکمل ہوگا جس سے پاکستانی عوام کو سستی بجلی میسر ہو گی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بھاشا ڈیم سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ظالم شخص کا 2 سالہ بچی کیساتھ پنچائیت کی موجودگی میں خوفناک اقدام

اوکاڑہ  (خصوصی رپورٹ) پنچایت کے سامنے دو سالہ بچی کو زمین پر پٹخ کر ہلاک کردیا۔ پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کی شادی عائشہ بی بی سے ہوئی جن کے ہاں رمشا بی بی پید ا ہوئی۔ مبینہ طور پر غلام مرتضیٰ دس قبل عائشہ بی بی اور دو سالہ رمشا بی بی کو بھگا کر لے گیا۔ گزشتہ روز امین، یعقوب، ممتاز، عمران اور رمضان پنچایت کے طور پر غلام مرتضیٰ کے ہاں گئے تاکہ رمشا بی بی کو واپس لے جا سکیں جس پر غلام مرتضیٰ غصہ میں آگیا اور اس نے دو سالہ رمشاءکو زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کے سر پر چوٹ لگی۔ رمشا کا والد اسے مقامی کلینک لے کر گیا جہاں سے لاہور لے گیا لیکن رمشا بی بی نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
لڑکی مار دی

حکومت فوج تعلقات پر غیر مصدقہ خبر ، شر انگیز تبصرہ پر کیا ہو گا ، دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے ٹی وی چینلز کو سول و ملٹری تعلقات کے حوالے سے کوئی غیر مصدقہ خبر یا تبصرہ متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر پیش نہ کرنے کی تنبیہ کردی گئی۔ پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اتھارٹی کے کمپلینٹس اینڈ کال سینٹر، ٹوئٹر و فیس بک اکاو¿نٹ اور ویب سائٹ کے ذریعے متعدد شکایات موصول ہورہی ہیں کہ بعض ٹی وی چینلز، ا±ن کے کچھ تجزیہ کار اور اینکرز مسلسل یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ پاکستان میں سول و ملٹری تعلقات انتہائی خراب ہیں اور نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبروں اور تجزیوں کو بڑھا چڑھا کے پیش کیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل نہ صرف ملکی مفاد اور قومی سلامتی کے منافی ہے بلکہ ایسی غیر پیشہ وارانہ گفتگو کر کے پاکستان کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر ایک غیر سنجیدہ اور ناکام ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ دشمن کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں قوم اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں تاکہ پاکستان یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ آگے نہ بڑھ سکے، ایک ایسے وقت جب دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اور فوج کے بہادر جوان اور آفیسرز سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور عوام شہروں اور قصبوں میں دہشت گردوں کا شکار ہورہے ہیں، چند مخصوص عناصر کی طرف سے ٹی وی چینلز کو استعمال کرتے ہوئے فوج اور قوم کے درمیان مسلسل اختلافات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرنا قومی مفاد کے خلاف اور ایک انتہائی تشویشناک امر ہے اور فوج اور قوم کی دی گئی قربانیوں کا اثر زائل کرنے کی گھناو¿نی کوشش ہے، جس پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے شرانگیز تبصرے و تجزیے نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضربِ عضب، آپریشن ردالفساد کی روح اور سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015 کی شقوں 3 (1)(b) اور 3 (1)(j) کے صریحاً خلاف ہے، جس کے تحت عدلیہ یا مسلح افواج کے خلاف بہتان تراشی کرنا منع ہے۔ لہٰذا بذریعہ انتباہ تمام نیوز و کرنٹ افیئرز ٹی وی چینلز کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ا±ن کا چینل یا چینل کا کوئی ملازم، اہلکار یا پروگرام کا مہمان سول و ملٹری تعلقات کے حوالے سے کوئی غیر مصدقہ خبر یا تبصرہ متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر پیش نہ کرے جو آرمڈ فورسز کے خلاف بہتان تراشی کے زمرہ میں آتا ہو یا ا±ن کے تشخص کو نقصان پہنچاتا ہو یا کسی بھی قسم کے غیر آئینی اقدامات کے لیے ا±کساتا ہو۔ بیان کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔