چاروں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں چینی کمیونسٹ پارٹی والے کس کے گن گاتے رہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کادھارا بدل جائے گا، ہماری حکومت صرف چین کی تعریف ہی نہیں کرتی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹرز پنگ شی سانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک چین تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، پاکستان مسلم لیگ ن اور کمیونسٹ پارٹی پارٹی آف چائنہ کے مابین رابطے مزیدمستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کو دوسری بڑی معاشی طاقت بنانے میں کمیونٹی پارٹی چینی صدر شی جنگ پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور چین کی موجودہ ترقی کے پیچھے شوشلزم کا نظریہ اور چین کے عظیم تاریخی ورثے کی قوت کارفرما ہے۔ بلاشبہ چین کی ترقی اس کی قیادت اور عوام کی محنت اور قربانیوں کا معجزہ ہے، چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا جب ہمیں دشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔ چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متناع عزیز ہے، میں ون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں اور پاکستان ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تاریخی اقدام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ سے چین کا ایشیا کے دیگر ممالک، یورپ اور افریقہ تک مربوط رابطہ ممکن ہوسکے گا۔ زینگ شی سانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئیڈیل تعلقات میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہیں۔ اب چین میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ پنجاب سپیڈ سے کیا جا رہا ہے۔ باہمی مشاورت سے زراعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے آئندہ بھی موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور مستقبل قریب میں میرے کسان بھائیوں کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے شاکار منصوبے ساہیوال کول پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے آغاز کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کے حصول سے آج ایک بڑا سنگ میل عبور ہوا ہے اور اس پاور پلانٹ نے انتہائی کم مدت میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کرکے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

رکشہ میں بچے کا جنم ، پھر کیا ہوا ، دیکھئے خبر

سکھر(ویب ڈیسک )سرکاری ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث خاتون نے رکشہ میں ہی بچے کو جنم دےدیا۔اطلاعات کے مطابق سکھر میں لکھی کی رہائشی خاتون کو زچگی کےلئے انور پراچہ ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال میں آکسیجن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے خاتون کو سول ہسپتال بھیج دیا۔ خاتون کی حالت خراب ہونے کے باوجود اسے ایمبولینس تک نہ مل سکی اور پھراسے رکشے میں سول ہسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون نے بچے کو راستے میں ہی رکشہ میں ہی جنم دے دیا۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل شکارپور میں خاتون نے بستر نہ ملنے پرسرکاری ہسپتال کے صحن میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 2پاکستانیوں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر فائرنگ کر دی جس سے 2سالہ سعودی بچہ اور موقع پر موجود ایک پاکستانی کارکن جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے 10افراد زخمی ہوئے‘ جن میں سے 6سعودی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے‘ باقی 4زخمیوں میں 2پاکستانی‘ ایک سوڈانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔ فائرنگ کے باعث 4سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک مطلوب ملزم کے مارے جانے کی اطلاع بھی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
سعودی عرب‘ فائرنگ

ویسٹ انڈیز میں پاکستانی کر کٹ ٹیم کو حرام گوشت دینے کا انکشاف

اسلا م آباد(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے جزیرے ڈو مینیکا میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اس و قت حیران و پریشان رہ گئے جب انہیں کھانے میں ماﺅنٹین چکن پیش کی گئی۔مشتاق احمد کی قیادت میں 1976میں قو می ٹیم مینجر کی قیادت میں ایک ریسٹو رنٹ میں گئی۔مینیو میں ما ﺅ نٹین چکن نا می ڈش پر سب نے اتفا ق کیا۔آرڈر دیدیا گیا۔جب ویٹر لایا تو ڈش کا ڈھکن اٹھاتے سب کے ہو ش اڑ گئے کیو نکہ اس میں روسٹ شدہ مینڈک تھے۔مینجر نے ہو ٹل والو ںسے وضاحت طلب کی تو پتہ چلا کہ ویسٹ انڈیز میں ماﺅ نٹین چکن جنگلی مینڈک کی ڈش کو کہا جاتا ہے۔جس پر سب کھلاڑیو ں نے کھانا نہ کھانے پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ حرام گوشت کھانے سے بچ گئے۔

گرمی سے پریشان بچوں کیلئے بڑی خوشخبری,چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا کہ رواں برس گرمیوں کی چھٹیاں 25 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ گرمی میں اضافے اور گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کلبھوشن کی پھانسی بارے پاکستان کا اہم اعلان, عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی مو¿قف پیش کرنے کے لئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ‘ دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ تسنیم اسلم اور دفتر خارجہ کے دیگر حکام نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سے ملاقات میں کیس کے قانونی پہلوﺅں پر مشاورت کی۔ دو گھنٹے طویل ملاقات میں عالمی عدالت انصاف کو پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا ڈیکلریشن بھی زیربحث آیا۔ ڈیکلریشن کے مطابق پاکستان اپنے داخلی اور قومی سلامتی معاملات پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا۔ عالمی عدالت انصاف پاکستان کے حوالے سے کسی ایسے معاملے کو نہیں سن سکتی جس پر پاکستان کا فریق ملک سے دوطرفہ معاہدہ موجود ہو۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں تک رسائی کا معاہدہ پہلے ہی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کا مو¿قف انتہائی کمزور ہے۔ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو اپنا مو¿قف پیش کرے گا۔

پاکستان دشمنوں کا ایک اور وار ،فائرنگ ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا، 10 جاں بحق

گوادر (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقہ گوادر کے قریب پشیکان اور گنت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ کے مطابق 8افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

سرکاری دفاتر میں اے سی کی پابندی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے سرکاری نجی سطح پر بجلی کی بچت کیلئے وفاقی حکومت کے وضع کردہ ”کنزرویشن پلان“ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جہازی سائز سائن بورڈز اور نمائشی قمقموں کی حوصلہ شکنی کرنے، دفاتر میں ایئر کنڈیشنر11 بجے سے قبل کسی صورت نہ چلانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تجارتی مراکز رات جلد بندکرنے کی غرض سے محکمہ محنت و افرادی قوت اور ضلعی حکومتوں کو ٹاسک سونپ دیئے۔ چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے محکمہ انڈسٹریز فعال کردار کریگا۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے موسم گرما میں متوقع شدہ بجلی بحران سے نمٹنے کی غرض سے چند روز قبل صوبائی حکومتوں کو کنزرویشن پلان ازسرنو جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس حوالے سے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبائی ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ وہ پنجاب بھر کو ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیوں) کے چیف ایگزیکٹوز سے رابطہ کرکے درخواست کریں کہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں جہازی سائز کے سائن بورڈز اور نمائشی قمقموں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان کو بجلی کی فراہمی ہر صورت ممکن ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری اس حوالے سے متحرک ہوں اور صوبائی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈی سی اوز اور دیگر ضلعی حکام کی وساطت سے سرکاری دفاتر میں سو فیصد بجلی بچت پلان پر عملدرآمد کروائیں اور کسی بھی صورت ایئر کنڈیشنرز گیارہ بجے صبح سے قبل کسی صورت نہ چلائے جائیں۔ جس آفیسر کی عدم موجودگی میں ایئرکنڈیشنر چلتا پایا گیا اس آفیسر اوراس کے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ پولیس حکام کے ساتھ ملکر شادی گھروں میں شادی کی تقریبات ہر صورت رات دس بجے ختم کرائیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھرکے پارکس میں شادی کی تقریبات کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ بجلی کی بچت ممکن ہوسکے۔

317 سیاہ فاموں کی تصاویر پنجاب پولیس کو مل گئیں ، کریک ڈاﺅن شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں 317 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اغوا، قتل دہشت گردی ، انسانی سمگلنگ و دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب غیر ملکی سیاہ فام کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، غیر ملکی سیاہ فاموں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں 72ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں اس کے بعد راولپنڈی میں ان کی تعداد 45اور فیصل آباد میں 24ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پولیس افسر وں و یگرخفیہ اداروں کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی،سیالکوٹ، فیصل آباد، جہلم، گوجرانوالہ، ملتان، گوجرخان، ساہیوال میں غیر ملکی سیاہ فام ودیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد پراسرار سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ایسے جرائم پیشہ سیاہ فاموں کے خلاف ان کے ممالک میں بھی قتل ، ڈکیتی، منشیات، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، چندسال قبل مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے جرائم پیشہ سیاہ فام اپنی ساتھی خواتین کے ہمراہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ہیں اس دوران سیاہ فام جرائم پیشہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد کراچی شہر منتقل ہوگئی۔ کراچی کی سیاسی پارٹی کی مداخلت پر ان کے خلاف پولیس اور دیگر فورسز نے ایکشن لیا جس کے بعد انہوں نے لاہور ، فیصل آباد، و دیگر شہروں کا رخ اختیار کرلیا، کرایہ کے گھروں میں جعلی دستاویزات کے ساتھ رہنے لگے، بعض جرائم پیشہ سیاہ فاموں نے یونیورسٹی وکالجز کے جعلی سٹوڈنٹس کارڈز بنوالئے۔ ذرائع کے مطابق ایسے جرائم پیشہ سیاہ فام نائیجیرین نے جیل روڈ نزد پرانا شمع سینما، غالب مارکیٹ، گلبرگ، شاہدرہ، لارنس روڈ،ریگل چوک میں اپنی جرائم پیشہ ساتھی خواتین کے ساتھ رہائش اختیار کرلی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ بعض سیاہ فام جیلوں سے رہا ہوکر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے جارہے ہیں،کالعدم تنظیموں سے بھی الگ ان کے مکمل رابطے ہیں، ان کو معلومات فراہم کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی پناہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب جرائم پیشہ سیاہ فاموں کے مکمل کوائف ، مقدمات کی لسٹ ان کی تصاویر اعلیٰ پولیس افسروں کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد انتہائی مطلوب سیاہ فاموں کے خلاف جلد پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔تاہم اس سلسلے میں پولیس افسر کے ترجمان بتایا کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ریکارڈ یافتہ غیرملکی سیاہ فاموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

سوزی کی موت، تحقیقات کا آغاز ، پوسٹمارٹم کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک) شوگر اور یورک ایسڈ سمیت دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا چڑیا گھر کی ہتھنی سوزی چل بسی، جبکہ انظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہتھنی کچھ عرصہ سے ذیادہ کمزور ہوناشروع ہوگئی تھی ۔واضح رہے کہ سوزی کی عمر 35سال تھی جبکہ عام ہاتھی کی عمر 65سال ہوتی ہے۔ سوزی کی موت کی تحقیقات کیلئے ٹیم چڑیا گھر پہنچ گئی ہے۔