پی ایس پی کا مارچ ، شاہراہ فیصل پر گھمسان کی جنگ ، مصطفی کمال گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے پی ایس پی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر صغیر، رضا ہارون اور دیگر رہنماو¿ں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ریلی کے شرکائ کی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ کیا گیا۔جلال میں آئے مصطفیٰ کمال کا مارچ، سولہ مطالبات پر سندھ حکومت سے مذاکرات ناکام، وزیر اعلیٰ ہاو¿س کی طرف پیش قدمی، شرکائ کو ریڈ زون میں نہ آنے کی وارننگ، کراچی پولیس مورچہ زن، اہلکار مظاہرین کے آنسو نکلوانے اور نہلانے کیلئے تیارہے۔ ایک طرف پی ایس پی کا مارچ جاری ہے تو دوسری طرف پی ایس پی کے “ملین مارچ” سے نمٹنے کے لئے حکومتی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاو¿س تک پہنچنے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری لاو¿ لشکر کے ساتھ مظاہرین کے استقبال کو تیار ہے۔
پی ایس پی کراچی والوں کے حقوق کے لئے ملین مارچ کر رہی ہے تو سندھ حکومت نے پی ایس پی کے قدم روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ حکومت نے مارچ تو نہیں روکا لیکن مرضی کے مطابق محدود کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ جاری کردہ سرکاری اجازت نامے میں کارساز سے ایف ٹی سی برج تک جانے کا کہا گیا ہے۔شرکائ نہ مانے تو اس کا بھی انتظام موجود ہے۔ کنٹینرز کا حصار بنا کر وزیر اعلیٰ ہاو¿س تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ میٹروپول ہوٹل سے وزیر اعلیٰ ہاو¿س جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔ پی آئی ڈی سی چوک اور کلفٹن برج سے سی ایم ہاو¿س جانے والا راستہ بھی ا?ہنی دیواروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔
تین ایس ایس پیز، سات ایس پیز، سترہ ڈی ایس پیز اور 34 ایس ایچ اوز سمیت ساڑھے نو سو پولیس اہلکار مارچ کے استقبال کو تیارہیں۔ 63 پولیس موبائیلیں، چار بکتر بند گاڑیاں، چار قیدیوں کی گاڑیاں اور پانی کی توپ بھی پہنچا دی گئی ہے۔ کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس الرٹ ہے۔

عمران خان کا ایبٹ آباد جلسہ ، حکومت پر کڑی تنقید

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو کرپشن کے گاڈ فادر اور سردار ہیں وہ کس طرح سے کرپشن روک سکتے ہیں۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری ایک عرصے سے بھارتی فوج کے ظلم و ستم سہہ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا جذبہ اور حوصلہ دیکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ اب کشمیر کے اسکولوں کی بچیاں بھی آزادی مانگ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک قوم کو شعور آ جاتا ہے کہ غلامی کیا ہے اور آزادی کیا ہے تو اس قوم کو کوئی بھی غلام نہیں بنا سکتا، اسی طرح جب ایک قوم کے نوجوانوں کو سمجھ آ جائے کہ حکمران کرپشن کر رہے تو عوام اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی، بے روز گاری اور غربت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے اور امریکی محکمہ خارجہ کے سروے کے مطابق پاکستان سے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ 2013 میں نواز شریف نے بجلی کے نئے منصوبوں کے لئے 480 ارب روپے جاری کئے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں یہ بات سامنے آئی کہ ان منصوبوں میں 62 ارب روپے کی کرپشن ہوئی جب کہ مزید 120 ارب روپے کی خردبرد کا بھی شبہ ہے، جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں ہو گا تو اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمارا وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور جب معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو وہاں قطری کا جھوٹا خط پیش کیا گیا، پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نواز شریف کی اصل دولت سامنے آ جائے گی اور جب ہماری حکومت آئی تو چھوٹے چوروں کو نہیں بڑے بڑے مگر مچھوں کو جیل میں ڈالیں گے، ہم ایک باشعور قوم ہیں اور سب سے مل کر کرپشن کا راستہ روکنا ہے۔
چیرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کو کرپشن کا گاڈ فادر اور سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیسے کرپشن روک سکتا ہے جس کے ہاتھ خود کرپشن میں رنگے ہوں، نواز شریف پاکستانی عوام کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پوری قوم کو اپنی طرح بے وقوف سمجھتے ہیں، نواز شریف کو جیل بھجوانے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاو¿س سے خبر نکلتی ہے جس میں مودی کی زبان بولی جاتی ہے، اس ملک کو اصل خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہی ہے۔

پاکستان میں مغل بادشاہت نہیں چلے گی۔

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان میں مغل بادشاہت نہیں چلے گی، آصف زرداری نے نعرہ لگا دیا، کہتے ہیں اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، ڈرنے والے نہیں، سی پیک صوبوں سے ہٹ کر اسلام آباد چلا گیا، خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، عمران خان کو ناں خان کہہ دیا۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں سابق صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں، نوٹ پر نوٹ چھاپے جا رہے ہیں، حکمران سمجھتے ہیں کہ مغل بادشاہت قائم رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا خواب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لئے دیکھا لیکن منصوبہ اسلام آباد چلا گیا۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو پتہ ہی نہیں کہ خیبر پختونخوا میں کیا آگ لگی ہوئی ہے؟ سابق صدر نے کہا کہ جنگلا بسیں اور ٹرینیں بنانے سے ووٹ نہیں ملیں گے، اس بار دھاندلی نہیں چلے گی۔
آصف زرداری نے کپتان پر بھی کڑی تنقید کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلی بار پیپلز پارٹی نے مہم نہیں چلائی تھی، اس بار کونے کونے میں جائیں گے، ڈرنے والے نہیں، آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھیں گے۔

ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے نیا دور شروع ہو رہا ہے

بیجنگ(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سرحدوں کا پابند نہیں اور اس منصوبے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہو سکتے ہیں جب کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بین البرعظمی تعاون کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چین میں اس فورم کا انعقاد تاریخی موقع ہے، بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے لیے جمع ہیں، علاقائی روابط کیلئے چینی قیادت کے ویڑن کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کے منصوبوں میں بے مثال سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بین البراعظمی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 3 براعظموں کو ملا رہا ہے، منصوبے سے ایشیا، افریقا اور یورپ کو آپس میں ایک دوسرے سے ملانے میں مدد ملے گی اوراس منصوبے سے دنیا کے 65 ممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ شاہراہ ریشم کی یاد تازہ کرتا ہے، اس میگا پراجیکٹ کے تحت منصوبے نہ صرف غربت کے خاتمہ کا باعث بنیں گے بلکہ ان منصوبوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ ہمیں آپس کے تنازعات کو جنم دینے کے بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہیئے جب کہ یہ فورم رکن ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین موقع ہے جب کہ چائنا ریلوے ایکسپریس منصوبہ باہمی روابط کیلئے پل ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا سب سے اہم حصہ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سرحدوں کا پابند نہیں ہے، یہ منصوبہ تمام ممالک کیلئے کھلا ہے اور اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے باعث دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہم ان منصوبوں کی مدد سے نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں اور پاکستان علاقائی روابط کے لئے ویڑن 2025 پرعمل پیرا ہے۔

دشمن کیا کرنا چاہتا ہے ۔۔خورشید شاہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر خطرے کی علامت ہے، امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے لہذا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہی دشمن کی ناکامی اور ہماری فتح ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی پے در پے وارداتیں حکومت کے لیے کھلا چیلنج ہیں، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جب کہ سرحدوں پر نئے حالات اور صف بندی کے تناظر میں منظم حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

مودی کا سی پیک بارے اہم اعلان

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘ میں شرکت سے گریز کیا اور اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسے منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا جس سے اس کی خود مختاری کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔بھارتی حکومت نے بیجنگ میں جاری ’ایک خطہ ایک سڑک وڑن‘ سے متعلق منعقدہ ’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘ میں شرکت کے لیے اپنا حکومتی وفد نہیں بھیجا تاہم اجلاس میں شرکت کئے لیے بھارتی تھنک ٹینک کا ایک وفد بیجنگ میں موجود ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ‘ایک خطہ ایک سڑک’ منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں شامل ممالک پر قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ آجائے گا۔گوپال باگلے نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی ایسے منصوبے میں شرکت نہیں کرے گا جس میں اسے اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑے۔ایک بھارتی حکومتی اہلکار نے غیر رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے حکومتی سطح کا کوئی وفد اس تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ نہیں گیا تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی تھنک ٹینک کے چند ماہرین فورم کے کچھ اجلاسوں میں شرکت کے لیے بیجنگ روانہ ہوئے ہیں۔بھارت ایک خطہ ایک سڑک منصوبے پر نالاں ہے کیوں کہ اس کا ایک اہم ترین منصوبہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان اور کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے۔اس سلسلے میں گوپال پاگلے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایسا منصوبہ قبول نہیں کرے گا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے بنیادی خدشات کو نظر انداز کرتا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ربط سازی کے اقدامات میں مالی ذمہ داری کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا تا کہ ایسے منصوبوں سے بچا جا سکے جن میں قوموں پر بھاری قرض عائد ہو۔

کس کا جنازہ نکلے گا ۔۔شیخ رشید نے نئی پیشنگوئی کر دی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پورا یقین ہے پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے این اے 55 اور این اے 56 میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دو ہی حقیقی اپوزیشن لیڈر ہیں ایک عمران خان جو نواز شریف کو گلی گلی کوچہ کوچہ للکار رہا ہے جب کہ دوسرا شیخ رشید ہے، یہ لوگ جتنی بھی میٹرو بنا لیں لیکن جب تک پنڈی میں شیخ رشید ایکسپریس نہیں چلے گی تو مری روڈ کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نا ہی نالہ لئی کا مسئلہ حل ہو گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اگر ہماری نیتیں صاف ہیں تو ہمیں عوام میں سرخ رو کر دے اور اگر ہماری نیتوں میں کھوٹ ہے تو عوام پر ہم سے بہتر حکمرانوں کو فائز کر دے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 4 ماہ پاکستان کی سیاست کے لئے نہایت اہم ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا اور پانچوں کے پانچوں کندھوں سے نکلے اور فیصلہ کن نکلے گا۔

”ماں تجھے سلام“ دنیا بھر میں ماوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

کراچی(ویب ڈیسک) دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آج ماو¿ں کا دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ملک بھر میں آج ماں کی عظمت کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، جس میں ماں کی ممتا کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسانی کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس معاشرے میں مائیں متحرک کردار ادا کرتی ہیں وہاں تہذیب و تمدن بھی پروان چڑھتا ہے۔ ماو¿ں کا دن منانے کا پہلا رواج امریکا سے پڑا، جہاں آج سے ٹھیک 100 سال قبل اس وقت کے صدر ووڈرو ولسن نے ملک میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو ماو¿ں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا، رفتہ رفتہ یہ رجحان دنیا بھر میں پروان چڑھتا گیا ، گزشتہ ایک دہائی سے وطن عزیز میں بھی ماو¿ں کا دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈزاورقیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔