بے نظیر قتل کیس ، 10 سال بعد مشرف نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لندن(ویب ڈیسک)پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ بے نظیر کے قتل میں اسٹیبلیشمنٹ بھی ملوث ہو۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور مرحوم وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر سابق صدر پرویز مشرف کے ایک بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں اسٹیبلیشمنٹ کے ملوث ہونے کے ان کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں۔تاہم ممکن ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ کا سرکش گروپ بے نظیر کے قتل میں ملوث ہے۔ چونکہ معاشرہ مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہے، اس لیے اسٹیبلیمشنٹ بھی مذہبی لحاض سے تقسیم ہے۔ ممکن ہے اسٹیبلیمشنٹ کے ایک سرکش گروپ نے طالبان کیساتھ مل کر بے نظیر کو قتل کر دیا ہو۔

پیر حمیدالدین کے بعد پیر آف گولڑہ شریف ، سب کے سب قادری کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک) پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نظام الدین جامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ کوئی بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کس کو دینا ہےاس کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 16جنوری کو ختم نبوت کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پیر حمید الدین نے جو 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ان کے ساتھ ہیں ۔ ہم بھی صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ذاتی مفادات کے لیے مہم چلا سکتے ہیں تو ختم نبوت کے معاملے پر کیوں نہیں چلا سکتے؟ ہم مذہبی معاملات پر اکٹھے ہوئے ہیں ، ہمارا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلان کر دیا

حسن ابدال(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔ہزارہ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہزارہ کے لیے بہت اہم ہے، موٹروے منصوبہ علاقے کی تقدیر بدل دے گا، منصوبے پر 33 ارب روپے خرچ کیے گئے، اس منصوبے کے بارے میں سنا بھی نہیں تھا لیکن نوازشریف نے کہا یہ منصوبہ بنے گا، نواز شریف نے صرف وعدے نہیں کام کرکے دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران بتائیں کہ وسائل کہاں خرچ ہوئے، 9 سال کے مشرف اور آصف زرداری کے دور حکومت کا کوئی ایک بھی منصوبہ دکھادیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کون سے وسائل استعمال کیے اور وہاں کون سی تبدیلی آئی، ہم نے شرافت کی سیاست کی اور صرف کام کیا، ہم نے الزام تراشیوں اور گالیوں کا جواب کارکردگی سے دیا، آپ خود فیصلہ کرلیں کہ آپ کو کام کرنے والے چاہئیں یا گالیاں دینے والے جب کہ گزشتہ ایک سال میں انتشار سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی، جمہوریت پر شب و خون مارنے والے اور روز حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں سے کیا خفیہ چیز برآمد ہوئی ؟بھارت چالبازی سے باز نہ آیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مکار بھارت کی سازش ناکام، دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ لگا دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میٹل ڈکٹیکٹر کا الارم بجنے پر چیتنا یادیو کے جوتے اتروا کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات پر بھی ہندو بنیا چالبازی سے باز نہ آیا، چیتنا کے جوتوں کو خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی سازش پکڑے جانے پر واویلہ مچا دیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ چیتنا کے جوتے میں کچھ چیز چھپائی گئی تھی، شبہ ہونے ہر جوتے اتروا لیے گئے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جوتے نہ واپس کرنے پر بھارتی واویلہ کے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی ملاقات کے 24 گھنٹے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے،

بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، اگر بھارتی الزامات میں کوئی سچائی ہوتی تو ڈپٹی ہائی کمشنر وہاں موجود میڈیا کو بتانے میں آزاد تھے۔ بھارت کے ساتھ کسی بے معنی بحث میں نہیں الجھنا چاہتے، ہماری شفافیت بھارتی الزامات کی نفی کر رہی ہے۔

تحریک عدل اعلان کے بعد نوا ز شریف کا پلان سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کےلئے ہے۔  جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، حنیف عباسی، طلال چوہدری، دانیال عزیزاور پرویز رشید نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ہی 31 دسمبر کو کوٹ مومن میں جلسے اورنواز شریف کی تقریر کے نکات بھی تیار کئے گئے۔مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی اور ووٹ کے تقدس کا پیغام ایک ایک فرد تک پہنچاؤں گا۔ تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کےلئے ہے۔ جس کے بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے جلوس کےلئے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اب پاکستان سے جنگ ہو جانی چاہئے‘ ”سوامی“ پھر زہر اگلنے لگا

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامینم سوامی نے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی ماں اور بیوی سے پاکستان میں نارواسلوک پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑ دے اور اس کے ٹکڑے کر دے۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبرامینم سوامی نے کہا کہ اب جنگ شروع ہو جانی چاہئے۔ اس لحاظ سے ہمیں سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

انوشکا شرما نے کوہلی کو ”مات “دیدی

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداحوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر نے آج تک کالج کی شکل نہیں دیکھی وہ صرف بارہویں پاس ہیں لیکن سکول میں ان کا شمار بہترین طالب علموں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے دہلی میں دیشال بھارتی پبلک سکول سے بارہویں کا امتحان پاس کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے کرکٹ میں کیرئیر بنایا۔ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے۔ انوشکا نے ابتدائی تعلیم آرمی سکول بنگلور سے حاصل کی اور ماﺅنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری لی۔ بعدازاں انہوں نے بنگلور یونیورسٹی سے معاشیات اور سیاسیات میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں۔

کیویزکوانکی سرزمین پرہراناکٹھن امتحان،اظہرمحمود

لاہور(بی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اظہر محمود نے نیوزی لینڈ کے دورے کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بالنگ پاکستانی ٹیم کی طاقت مگر میزبان ٹیم کو ہرانا آسان نہیں اور کیویز کو ان کے پائیں باغ میں زیر کرنے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ انتہائی سخت ہو گا تاہم کھلاڑی پر اعتماد اور اپنا موثر کردارنبھانے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اپنی کنڈیشنز میں ایک مشکل ٹیم ہے جسے آسان نہیں سمجھا جا سکتا اور ویسے بھی سب سے پہلے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو سمجھنا ہوگا جہاں بالرز کو موسم کے لحاظ سے بالنگ کرنا ہو گی۔بی این پی کے مطابق اظہر محمود نے بالنگ کو پاکستانی ٹیم کی اصل قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالرز کا انہوں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس میں شامل بالرز اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کھیل پیش کریں گے لیکن ان میں سے کوئی انجرڈ یا ان فٹ بھی ہو سکتا ہے جس کیلئے انہیں فوری بہترین متبادل دستیاب ہو جائیں گے۔

کا لی آ ندھی پھر نا کام ،کیویز کا کلین سویپ

کرائسٹ چرچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 66 سے ہرا کر ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، میچ کے دوران بارش کے باعث میچ 23,23 اوورز تک محدود کر دیا گیا تاہم 23 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 166 کا ہدف ملا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ کیویز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ سانٹنر اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ روز ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ کو شاندار باﺅلنگ کی بدولت سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کرائسٹ چرچ میں منگل کو میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران بارش کے باعث مقابلہ 23، 23 اوورز تک محدود کیا گیا۔میزبان سائیڈنے4وکٹوں پر131رنزبنائے۔ کیویز کی طرف سے پہلے کھیلتے ہوئے روز ٹیلر کے ناقابل شکست 47 اور لاتھم کے 37 رنز بنائے۔ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 23 اوورز میں 166 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کوٹرل نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کیویز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ کپتان ہولڈر نے 34 رنز بنائے اور پوری ٹیم 23 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی۔

بینظیر بھٹو کا بندوبست کر دو ۔۔۔احکامات کس نے دئیے؟ قاتل کون ۔۔۔؟ بلاول بھٹو کے تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ پرویزمشرف کو اپنی والدہ کا قاتل سمجھتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویومیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کوبچانے کے لیے ان کی والدہ کے قتل کے معاملے میں حقائق کوچھپایا جارہا ہے، پرویزمشرف نے بے نظیر بھٹو کو براہِ راست دھمکی دی تھی کہ ان کے تحفظ کی ضمانت تعاون سے مشروط ہوگی ، وہ ذاتی طور پر پرویز مشرف کو ہی بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دارسمجھتے ہیں، ہمارے پاس یہ تفصیل نہیں ہے کہ سابق صدرنے کس کو فون پر اس کی ہدایت دی یا کس کو یہ پیغام دیا کہ بے نظیر بھتو کا بندوبست کردو اس لیے وہ لوگوں یا اداروں پر خواہ مخواہ الزام تراشی نہیں کریں گے۔چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑکے کو اپنی والدہ کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے 27 دسمبر 2007 کی شام راولپنڈی میں حملہ کیا تھا، درحقیقت پرویز مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا، اس دہشت گرد نے شاید گولی چلائی ہولیکن پرویز مشرف نے میری والدہ کی سیکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تاکہ انھیں منظر سے ہٹایا جاسکے۔بلاول بھٹوزرداری نے بینظیربھٹو کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی بریت سے متعلق فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ قانون کے مطابق آمر کا احتساب کرسکے۔ عدالت نے اقوام متحدہ کی تفتیش، فون کالزکی ریکارڈنگ اور ڈی این اے سے ملنے والی شہادتوں کو نظر انداز کیا، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ بے نظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے نے انصاف کا مذاق بنا کر رکھ دیا، ہمارا خیال تھا کہ پرویز مشرف کو بچانے کے لیے ان لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا کر سزائیں دی جائیں گی جنھوں نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔ عدالت نے پہلے ان پولیس افسران کو سزا دی جنھوں نے جائے وقوعہ دھو ڈالا تھا لیکن پھر ان کی ضمانت بھی منظور ہوئی اور اب وہ واپس اپنی ڈیوٹی پر بھی آچکے ہیں۔بے نظیربھٹوکی زندگی میں اپنے سیاسی کردارکے حوالے سے چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ والدہ میرے سیاست میں آنے کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی تھیں، ہماری ساری توجہ یونیورسٹی میں داخلے پر تھی، میرے آکسفورڈ میں داخلہ ملنے پر وہ بہت خوش تھیں۔ آکسفورڈ کے بعد مجھے مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا تھی، پھرمجھے نوکری کرنی تھی، پھر شادی اور خاندان سنبھالنا تھا اور اس سب کے بعد اگر میری خواہش ہوتی تو مجھے پاکستان کے سیاسی میدان میں آنا تھا۔