دورہ نیوز ی کی پلاننگ سامنے آگئی۔۔۔ کپتان سرفراز احمد کی اہم گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے اور امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن بھی اچھا پرفارم کرےگی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری باو¿لنگ بہت مضبوط ہے تاہم انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں لیکن اچھا کمبی نیشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں جنید خان اور عثمان شنواری کی کمی محسوس ہوگی تاہم کنڈیشنز دیکھر کر فیصلہ کریں گے کہ 4 بولرز کے ساتھ کھیلیں یا پانچ کے ساتھ۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے جب کہ امام الحق نے بھی اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی اور دعا ہے کہ بیٹنگ آردڑ تبدیل نہ کرنا پڑے اور سب اچھا کھیلیں۔

 

خورشید شاہ نے مصطفی کمال کو پریشان بچہ قرار دے دیا

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ مصطفی کمال پریشان بچہ ہے، ایک ساتھ بیٹھ کرپھر بپھر جاتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق خورشید شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ نوجوانوں سے مخاطب ہوتاہوں توخودکو نوجوان سمجھتا ہوں،پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان لیڈر دیا ہے جبکہ ملک میں غیر یقینی ہے اورحالات اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور ریاست کی مضبوطی کیلئے سیاست کرتے ہیں، مصطفی کمال پریشان بچہ ہے وہ ایک ساتھ بیٹھ کرپھربپھرجاتاہے۔ جی ڈی اے جیسے الائنس بنتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں جبکہ بینظیرقتل کیس میں پرویزمشرف کا نام ہے مگرعدالت نے انہیں چھوڑرکھا ہے۔

 

نواز شریف عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں:مریم نواز

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لےگ ن کی مرکزی رہنما و دختر پاکستان مرےم نواز نے کہا ہے کہ مےاں محمد نواز شرےف پاکستان
کے عوام کے دلوں مےں حکومت کرتے ہےں باشعور محب وطن لوگوں نے دھرنے دےنے والوں کی سےاست کو مسترد کر دےا ہے۔ 2018 کے عام انتخابا ت مےں دھرنا پارٹی کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائےگا آزاد کشمےر کے اندرمےاں محمد نواز شرےف کے وےثرن کے مطابق تعمےر وترقی عوام کی خوشحالی کا سفر وزےر اعظم راجہ محمد فاروق حےدر خان کے سنگ جاری ہے پانچ سال کے اندر خطہ کے اندر عوام حقےقی معنوں مےں تبدےلی دےکھےں گئے ۔مےاں محمد نواز شرےف کے اعلان کر دہ تمام منصوبہ جات پر عمل دراآمد ہوگا ان خےالات کا اظہار انھوں نے مرکزی کوآرڈےنےٹر پاکستان مسلم لےگ ن سردار ابرار رےاض خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا انھوں نے کہا کہ نواز شرےف نے گزشتہ ساڑھے چار سا ل کے دوران پاکستان کو حقےقی ترقی کی راہ پر گامزن کےا ۔سی پےک سے ملک کو معاشی اقتصادی طور پر مضبوط بناےا لوڈشےڈنگ ، بےروزگاری کے خاتمے کے لئے حقےقی معنوں مےں کام کےا انشااللہ آنے والا 2018 کا الےکشن پاکستان مسلم لےگ ن پھر بھاری اکثرےت سے جےت کر کامےا ب ہوگی اور ادھورے منصوبے مکمل کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔ آزاد کشمےر کی عوام کے تما م مسائل سے بخوبی واقف ہوں آزاد کشمےر کی عوام نے جو پےار دےا اسے کبھی نہےں بلاےا جا سکتا آزاد کشمےر کی عوام کے تمام مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل ہونگے ۔عمران خان کا وزےر اعظم بننے کو خواب کبھی شرمندہ تعبےر نہےں ہوگا ۔عمران خان وزےر اعظم بننے کے لئے اےڑھی چوٹی کا زور لگا چکے لےکن ان کو ہمےشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہانگےر ترےن کی نااہلی کے بعد عمران خان دوغلے پن کا شکار ہوچکے ہےں ۔اب ان کو ہر جگہ شکست ہوگی 2018 کے الےکشن مےں شےر دھاڑے گا اور عوام کی عدالت مےں فتح پاکستان کے شےروں کی ہوگی ۔شےر کا نشان تعمےر وترقی کا نشان ہے ۔

 

عمران، طاہر القادری آج ملاقات احتجاجی تحریک بارے تبادلہ خیال کیا جائیگا

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہو گی ۔ عمران خان پارٹی کے سینئر رہنماﺅںکے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں طاہر القادری سے ملاقات کر کے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ، عوامی تحریک کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے استعفوں کےلئے دی جانے والی 31دسمبر کی ڈیڈ لائن، 30دسمبر کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے متفقہ موقف اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان دوریاں ختم کرانے کےلئے مثبت کردار کی پیشکش بھی کی جا سکتی ہے۔

 

قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ، سرفرازاحمد نے کوچنگ شروع کردی

لاہور(سی پی پی)دورئہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے لگائے گئے کیمپ میں کپتان سرفرازاحمد نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جگہ سنبھال لی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ نیوز ی لینڈ کے ون ڈے سکواڈ کے اعلان کے بعد تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شاداب خان ، محمد حفیظ اور اظہر علی کے علاوہ دیگر تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی سٹاف کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے مکی آرتھر کی جگہ سنبھال کر ٹیم کو چنگ پریکٹس کروانا شروع کردی ۔

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج میلبورن میںشروع ہو گا

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ (آج) منگل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز اور پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 41 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشز سیریز اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

ابھی پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن نہیں، چیئرمین آئی پی ایل

اترپردیش(آئی این پی) انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلیے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔

کرکٹ میں ’ انقلاب ‘ پہلا4 روزہ ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

لاہور(بی این پی) ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ’انقلاب‘ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔آج سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کے لئے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

شادی کی چوتھی سالگرہ پر وینا ملک کیا کچھ کرتی رہیں؟

ڈیفنس (خصوصی رپورٹ) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ڈیفنس میں اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی، انہوں نے اپنے شوہر اد بشیر خٹک کے ساتھ آئندہ خوشگوار زندگی گزارنے کا عزم بھی کیا۔ لالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اور بیٹے ابراہیم کے ہمراہ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ کا کیک اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں کاٹا ، دونوںکا کہنا تھا کہ شادی کامیاب جا رہی ہے اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے اس موقع پر انہوں نے رومانٹک گانے گا کرایک دوسرے کووش کیا۔

خالص دودھ کے نام پر زہر فروخت ہونے لگا

خان بیلہ،چانجنی (نامہ نگار،نمائندہ خبریں)ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری او رمنافع خوری کے لالچ میں مبتلا ہوس پرستوں کی وجہ سے دنیا میں دودھ پیدا کرنے والے چوتھے بڑے ملک پاکستان کے شہری کیمیکل زدہ زہریلا اور مضرصحت پاﺅڈر سے تیار ہونے
والا دودھ پینے پر مجبور ہیں ،کیمیکل سے تیار ہونے والا ایسنس کو مختلف مراحل سے گزار کر ”خالص دودھ“ کا نام دے کر شہر بھر میں فروخت کیا جارہا ہے ،مختلف اداروں کی ملی بھگت سے انتہائی مضر صحت اور ناقص دودھ کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھائی جارہی ہیں بھانوں اور ڈیری مصنوعات کی دکانوں میں بڑی بڑی مدھانیوں اور موٹروں کو ڈرموں میں چلا کر ”فل کریم ملک “اور ہاف کریم ملک کے نام کے پاﺅڈر میں پانی ڈال کر اسے ”خالص دودھ“ کی شکل دی جاتی ہے ،اسے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ،شہر کے بیشتر علاقوں میں دہی ،رس ملائی اور پیڑے سمیت کئی مصنوعات بھی اسی ایسنس سے تیار ہونے والے دودھ سے تیار کی جارہی ہیں، پاﺅڈر سے تیار ہونے والا دودھ دکاندار کو 26سے 31روپے فی کلو پڑتا ہے ،اور اسے مارکیٹ میں70 روپے سے85روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے ،چانجنی ،خان بیلہ ،نواں کوٹ ،عظیم پور ،بیٹ دیوان ،ٹھل حمزہ ،ملکانی ،شیدانی شریف ،امین آباد ،پکالاڑاں ،ترنڈہ میر خان ،طلبانی ،فیروزہ،لیاقت پور ،اللہ آباد ،ترنڈہ محمد پناہ ،جن پور سمیت مختلف علاقوں میں ایسنس اور کیمیکل دودھ تیار کرنے کی ڈیری مراکز رحیم یار خان ،صادق آباد جیسے بڑے شہروں میں سپلائی کیا جاتاہے ،سفید پاﺅڈر بوریوں میں بند کر کے مختلف ڈیری فارموں اور بھانہ مالکان کو ترسیل کیا جارہا ہے ، دودھ تیار کرنے والے پاﺅڈر ہڈی چور (ہڈیوں کا بورایا برادہ) گلو،بال صفا طرز کا پاﺅڈر شامل کیا جارہا ہے ،یوریا کھاد،سفید رنگ اور سنگھاڑے کا پاﺅڈر کیمیکلز میں مکس کر نے سے دودھ تیار کے بعد قدرے ٹھنڈا رہتا ہے ،اور دودھ میں کلر سکیم کو برقرار رکھتا ہے ،شہر کے تمام گنجان آباد علاقوں کی مٹھائیوں کی دکانوں پر کھویا ،برفی ،فالودہ ،رابڑی دودھ ،آئس کریم ،دود ھ سوڈا کی بوتلیں ،مخصوص برانڈ کے پیڑے اور دہی تیار کر کے مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ،شہر میں خان بیلہ سمیت بیشتر علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں پر بھی مضر صحت جعلی دودھ استعمال کیا جارہا ہے ،ماہرین کے مطابق فل کریم ملک پاﺅڈر اور چائنہ پاﺅڈر سے تیار ہونے والے دودھ میں وقتی طور پر چیکنگ کے دوران فیٹس(Fats) بھی ظاہر ہوجاتے ہیں ،جو خالص دودھ ہونے کا تاثر دیتے ہیں ،چانجنی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں قائم پبلک اینا لسٹ لیبارٹریوں میں بھی مضر صحت دودھ کا تجزیہ کرنے یا جانچنے کےلئے آلات اور کٹس تک دستیاب نہیں ہیں ،مضرصحت دودھ پینے سے بچوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ،بچو ںمیں قوت مدافعت کم ہونے سے وہ کمزور اور نحیف ہو جاتے ہیں ،ماہرین کے مطابق مضر صحت دودھ سے تیارآئس کریم کھانے سے بچوں کو آنتوں کی بیماریاں لگ جاتی ہیں جو آنتوں کے کینسر میں تبدیل ہورہی ہے مشاہدے کے مطابق گوالے دیہات سے دودھ خرید کر اپنی اپنی ڈیری کی دکانوں میںجاکر اس سے کریم اور خالص اجزاءنکلوا کر باقی بچ جانے والے دودھ کو بھی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ،اور اسے کیمیکل زدہ دودھ میں مکس کر دیا جاتاہے رپورٹ کے مطابق جرمنی میں دودھ دینے والے جانوروں کی تعداد بھی پاکستان کی نسبت 300فیصد کم ہے ،لیکن اس کے باوجود جرمنی میں فی جانور دودھ کی مقدار ہمارے مقابلے میں 287 فیصدزیادہ ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں جتنا دودھ ایک گائے دیتی ہے پاکستان میں مجموعی طور پر 7گائیں اتنا دودھ اوسطاً دیتی ہیں۔
دودھ