Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اداکارہ نور نے پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

    By Daily Khabrainجنوری 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک )ولی حامد سے طلاق کے بعد اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم نور نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔اداکارہ نور بخاری میڈیا میں اپنی اداکاری سے زیادہ شادی اور طلاق کی خبروں کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ نور اب تک چار شادیاں کرچکی ہیں اور چاروں مرتبہ ان کا گھر نہ بس سکا۔ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے طلاق لے کر شوبز کو چھوڑنے اور مکمل طور پر حجاب لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں تو ان کے اس فیصلے پر خوب تنقید کی گئی اور اسے بھی سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ خیال کیا گیا تاہم لوگوں نے آہستہ آہستہ نور میں آئی اس تبدیلی کو قبول کرلیا۔ تاہم اداکارہ نور اب ایک بار پھر لوگوں کے نشانے پر ہیں اور میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ نور پانچویں شادی کرنے جارہی ہیں۔اپنی پانچویں شادی کی خبروں اور تنقید سے تنگ آکر نورنے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی پانچویں شادی سے متعلق چپ توڑ دی ہے۔ ویڈیو کی ابتدا میں اداکارہ نور نے ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ وہ اس کی ماں کا دکھ محسوس کرسکتی ہیں کہ ان پر کیا گزررہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زینب کے والدین کو صبر عطا کرے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔اسی ویڈیو میں نور نے روتے ہوئے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے مجھے کوئی شادی نہیں کرنی ہے، مجھ سے غلطیاں ہوئیں کہ میں نے شادی کرکے گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔نور نے کہا کہ ہر بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا عیسائی ہو، اپنی شادی خراب کرنا نہیں چاہتی۔ اب میرے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیاجائے۔ میں اکیلی نہیں ہوں، میری بیٹی، میری ماں اور میری بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے، ابھی تومجھے اپنی چوتھی شادی کی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تو میں پانچویں شادی کس طرح کرسکتی ہوں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز

      ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں

      نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.