تازہ تر ین

شیخ رشید اسمبلی کی بجائے کہاں جائیں گے ،حقائق سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسمبلی رکنیت سے استعفے کے بعد دبئی اڑان کی تیاریاں پکڑ لی ہیں، اس حوالے سے قومی ائرلائن پر ان کی سیٹ بھی کنفرم ہو گئی ہے، شیخ رشید صبح 7:30پر اسلام آباد سے دبئی کے روانہ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کل صبح 7:30پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گے، وہ پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے دبئی جائیں گے جبکہ پی آئی کی فلائٹ پی کے211میں ان کی سیٹ کنفرم کردی گئی ہے۔ تاحال ان کی دبئی روانگی اور ان کی مدت قیام کے حوالے سے کوئی بھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روزعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں دوران خطاب کہا تھا کہ میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں اور اس کی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ لیکن بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ شدید بیمار ہیں اور تاحال اپنا استعفی بھیج نہیں سکے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain