تازہ تر ین

معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں

ممبئی(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی عمر 55 سال تھی اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، وہ دبئی میں اپنے خاوند بونی کپور اور بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔خیال رہے کہ کہ اداکارہ سری دیوی نے 1967ءمیں اپنےفلمی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار ہ سری دیوی 55 برس کی عمر میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،اداکارہ کی موت دبئی میں شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ،بالی ووڈ سٹار سری دیوی تیرہ اگست انیس سو تریسٹھ کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر سیواکسی میں پیدا ہوئیں ،اداکارہ فلمساز بونی کپور کی بیوی اور مشہور اداکارانیل کپور اور سنجے کپور کی بھابھی تھیں، ،سری دیوی کی دو بیٹیاں خوشی اور جھانوی ہیں،،،انہیں بالی ووڈ کی پہلی فی میل سپر سٹار کا ٹائٹل دیا گیا ہے ، دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے نوازا گیا،،،،سری دیوی نے ہندی کے علاوہ تامل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڈا زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ، انیس سو اٹھہتر میں16کی عمر میںبالی وو ڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔سری دیوی کو شہرت انیس سو تراسی کی فلم ہمت والا سے ملی ، مسٹر انڈیا ، خدا گواہ ، لمحے ، چالباز ، صدمہ اور چاندنی ان کی سپر ہٹ فلمیں ہیں ۔ فلمساز بونی کپور سے شادی کے بعد سری دیوی نے انیس سو ستانوے میں فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ پندرہ برس بعد دو ہزار بارہ میں فلم انگلش ونگلش سے بالی ووڈ میں واپسی کی ۔ سری دیوی چار فلم فیئر کے علاوہ لا تعداد ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain