تازہ تر ین

ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے ووالی نامور بالی ووڈشخصیات ،وجہ ہارٹ اٹیک یا کچھ اور

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والی شخصیات میں سری دیوی تنہا نہیں بلکہ اس فہرست میں کئی دیگر نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ سے وابستہ بہت سی ایسی نامور شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا اور ان کی اداکاری کو ا?ج بھی یاد کیا جاتا ہے لیکن اوروں کے دلوں میں بس جانے والی ایسی شخصیات دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے رخصت ہوئیں۔بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکار دیو ا?نند 26 ستمبر 1923 کو غیر منقسم پنجاب کے ضلع گورداس پور کی تحصیل شکر گڑھ میں پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی پاکستانی پنجاب میں حاصل کی بعد ازاں انہوں نے ایک اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی اور لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 90 کی دہائی کے مقبول اداکار اور سلمان خان کے گہرے دوست اندر کمار کا انتقال بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوا وہ گزشتہ سال 43 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔معروف اداکار اوم پوری نے بھارتی اور پاکستانی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث بھارت کا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا، وہ 66 برس کی عمر میں دQل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔بالی ووڈ میں سب سے زیادہ درد مند ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریما لاگو نے اپنے فنی کرئیر کا ا?غاز مراٹھی فلموں سے کیا اور بہت سی بالی ووڈ کی فلموں میں بھی اداکاری کی جوہر دکھائے اور 59 سال کی عمر میں دل کے دورے کے باعث چل بسیں۔مزاحیہ اداکار رزاق خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ”روپ کی رانی چوروں کا راجا“ سے اپنے فلمی سفر کا ا?غاز کیا اور اپنے کیرئیر میں 90 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے عمر کے ا?خری ایام میں دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر باندرا کے ہولی فیملی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain