تازہ تر ین

دنیا کے امیر ترین افراد نے پسندیدہ مشاغل پر ایک سال میں کتنے کھرب اڑا دئیے؟

لاہور(ویب ڈیسک) پرتعیش سفر، لگژری گاڑیاں، زیورات ، نایاب فن پارے، نجی کشتیاں دنیا کے امیر ترین افراد کے پسندیدہ شوق ہیں۔دنیا کے امیر ترین لوگوں پیسہ کیسے خرچ کرتے ہیں؟ اس بارے میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک برس میں 23 کھرب 40ارب ڈالر اپنے شوق اور لگژری اشیاء خریدنے پر صرف کرتے ہیں۔پیسے والے لوگوں نے 45 ارب ڈالر سیر سپاٹے پر خرچ کیے جبکہ مہنگے ریسٹورنٹس میں کھانے پینے پر 15 ارب ڈالر خرچ کیے۔ لگژری گاڑیوں پر 40 ارب ڈالر،23 ارب ڈالر جہازوں پر اور 22 ارب ڈالرز کشتیوں پر خرچے جاتے ہیں۔اب ذرا دیکھیں سجنے سنورنے پر کیا خرچ کرتے ہیں، امیروں کے لباس جن میں چشمے،ہینڈ بیگز، اور دوسرا سامان شامل ہے پر 15 ارب ڈالر خرچ اٹھتا ہے جبکہ کاسمیٹکس پر 4 ارب ڈالر صرف کئے جاتے ہیں اور سب سے زیادہ خرچ ہے زیورات اور گھڑیوں پرکیا جاتا ہے جو 25 ارب ڈالر ہے۔ گھر کی سجاوٹ پر صرف آٹھ ارب ڈالرز لیکن مشہور آرٹسٹوں کے فن پارے خریدنے پر 25 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain